Thu, 06 Oct 2016 02:12:15
ضلع شمالی کینرا میں تغذیہ کی کمی کا شکار ہونے والے بچوں کی تعداد 9950بتائی جاتی ہے۔ لیکن اس میں سب سے زیادہ تعدادضلع انچارج وزیر مسٹر آر وی دیشپانڈے کے علاقے میں ہی ہونے کی جانکاری ملی ہے۔گزشتہ تین برسوں میں اس علاقے میں غذائی قلت کے ساتھ نشو ونما پانے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور یہ مسئلہ ایک تشویشناک صورتحال بن کر سامنے آیا ہے۔
View more
Thu, 06 Oct 2016 02:05:07
آج کل ضلع شمالی کینرا کے اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقے کے گاؤں اور قصبوں میں جاکرگرام پنچایت سطح پر وہاں کے عوام کے مسائل سننے اور راحت دلانے کی مہم میں جٹ گئے ہیں تاکہ ان کی سیاسی پوزیشن مستحکم ہوجائے۔اس سے لگتا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں دیہی علاقوں کے ووٹرس جو بڑا کردار ادا کرنے والے ہیں اس کا احساس کانگریس پارٹی اور اس کے لیڈروں کو ہوگیا ہے۔
View more
Thu, 06 Oct 2016 01:59:30
اڈپی ضلع کے نئے ڈپٹی کمشنرجگدیش نے کنداپور بلدیہ اوردیگر ادروں کا اچانک دورہ کیا اور وہاں کے حالات کا معائنہ کیا۔سماج کلیان محکمہ کے تحت چلنے والے طلبا کے ہاسٹل کے لئے جو جگہ تجویز کی گئی تھی اس مقام پر پہنچ کر ڈی سی جگہ کا بھی معائنہ کیا۔
View more
Thu, 06 Oct 2016 01:55:29
نیشنل کیڈٹ کارپس(این سی سی) کا نیشنل لیول کیمپ6اکتوبر سے 17اکتوبر تک کاروار میں منعقد ہوگا۔جس کے دوران کیڈیٹس کے درمیان مختلف مقابلے ہونگے۔ انہیں جنگی جہازوں کی بنیادی معلومات سے آراستہ کرنے کے لئے ان جہازوں کی سیر کرائی جائے گی۔
View more
Thu, 06 Oct 2016 01:51:48
برہماور میں موجود روُڈسیٹ ادارے کی طرف سے ایل سی ڈی، ایل ای ڈی ٹی وی،ہر طرح کے ڈی ٹی ایچ، ڈی وی ڈی اور گھریلو الیکٹرک اشیا ء کی مرمت کی تربیت پانے اور اسے پیشہ بنانے کے خواہشمند وں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
View more
Thu, 06 Oct 2016 01:47:37
ضلع قانونی امداد کمیٹی کے سکریٹری اور سول جج نے درخواست کی ہے کہ ضلع کے عوام انہیں درپیش سنگین مسائل کی معلومات فراہم کریں۔
View more
Thu, 06 Oct 2016 01:35:18
آر این شیٹی پالی ٹیکنیک کے کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت بھٹکل کے ہنومان نگر میں گنیش اتسوا سمیتی کے اشتراک سے ریڈی کپڑوں کی تیاری کے 6ماہی فری کورس کا افتتاح عمل میں آیا۔
View more
Wed, 05 Oct 2016 19:45:58
ضلع کے کارکلا اسٹیٹ ہائی وے پر پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں ماں اور بیٹا اُس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کی نانو کار مخالف سمت سے آرہی ایک لاری سے تیز رفتاری کے ساتھ ٹکراگئی۔ مرنے والوں کی شناخت کارکلا تعلقہ کے گلوریا آئیل ملس کے مالک والٹر ڈیسوزا کی اہلیہ شالیٹ ڈیسوزا (45) اور اس کا بیٹا وینسن ڈیسوزا (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Wed, 05 Oct 2016 18:22:13
دہلی ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل اور1984کے سکھ مخالف فسادات پر بنی ایک فلم کی ریلیز کے خلاف دائر درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ درخواست کا مسودہ بہت خراب طریقے سے تیار کیا گیا ہے اور اس معاملے میں سینٹرل فلم سرٹیفیکیشن بورڈ(سی بی ایف سی)سے رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy