Mon, 27 May 2024 18:11:16
بہار کے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے پی ایم مودی کو تین صفحات کا ایک خط لکھا ہے جو بہت تیزی سے وائرل بھی ہو رہا ہے۔ اس خط میں انہوں نے آئین اور ریزرویشن سمیت کئی مسائل اٹھائے ہیں۔
View more
Mon, 27 May 2024 18:03:01
لوک سبھا انتخابات 2024 کے ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ یکم جون کو ہونی ہے۔ ووٹنگ کے اس آخری مرحلے کے تحت چنڈی گڑھ میں بھی ووٹنگ ہوگی۔ یہاں سے کانگریس کے امیدوار اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات منیش تیواری نے ووٹنگ سے پہلے ملک بھر میں بی جے پی کو ملنے والی سیٹوں سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔
View more
Mon, 27 May 2024 17:42:44
برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں 29 اپریل کو آنے والے طوفان کے بعد سے ریکارڈ بارش اور سیلاب کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 169 تک پہنچ گئی ہے۔
View more
Mon, 27 May 2024 13:47:32
ریاست کے ڈیسیاسٹر منیجمنٹ سنیٹر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ریاست میں ہوئی ما ہ قبل مانسون برسات کے دوران گزشتہ ایک مہینے کے اندر جملہ 46 افراد نے اپنی جان گنوائی ہے ۔ اس کے علاوہ 400 مویشی مارے گئے ہیں ۔ سینٹر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے ولے دنوں میں ان اعداد و شمار میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے ۔
View more
Mon, 27 May 2024 13:39:22
ساحلی اضلاع کی لڑکیوں کے ساتھ دوستی کرنے، ان سے عشق ہونے کا ناٹک کرکے فوٹوز حاصل کرنے اور اس میں ایڈیٹنگ کرکے انہیں فحش تصاویر بدلنے کے بعد بلیک میلنگ کے ذریعے ان لڑکیوں کی عصمت دری کے ملزم کو سرسی تعلقہ کے ملالی میں پولیس نے گرفتار کیا ۔
View more
Mon, 27 May 2024 12:17:16
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک بار پھر سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ انہوں نے دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں عدالت میں عرضداشت داخل کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 7 دن کی توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ نے کیجریوال کو انتخابی مہم کے لیے یکم جون تک مشروط عبوری ضمانت دی ہے۔ انہیں 2 جون کو خود سپردگی کرنی ہو گی۔
View more
Mon, 27 May 2024 12:09:56
ملک میں فضائی کرایوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے یعنی پرواز سے سفر کرنا مہنگا ہوتا جا رہاہے۔ گزشتہ 6 سہ ماہیوں میں اس میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
View more
Mon, 27 May 2024 12:05:07
خلیج بنگال میں دیر رات کو شدید طوفان ریمال کی دستک سے 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کے سبب پیر کے روز کولکاتہ سمیت مغربی بنگال کے متعدد دیگر اضلاع میں کچے مکانات تباہ ہوگئے، درخت اکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے اور ریلوے سگنل پوسٹ گرگئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy