Tue, 28 May 2024 17:26:53
لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں یکم جون کو یوپی کی ۱۳؍ سیٹوں پر پولنگ ہونی ہے جن میں مہاراج گنج، گورکھپور، کشی نگر، دیوریا، بانسگاؤں، گھوسی، سلیم پور، بلیا، غازی پور، چندولی، وارانسی، مرزا پور اور رابرٹس گنج میں شامل ہیں۔ اس مرحلے میں وزیر اعظم مودی کے حلقے وارانسی اور یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کےآبائی حلقہ گورکھپور اہمیت کے حامل ہیں ۔ مرکزی وزیر انوپریہ پٹیل بھی
View more
Tue, 28 May 2024 17:22:39
لوک سبھاانتخابات میں اب آخری مرحلے کی پولنگ باقی رہ گئی ہے۔ ۲۰۱۴ءمیں نریندر مودی کی برانڈنگ میں اہم کردار ادا کرنے والے پرشانت کشور کو لگتا ہے کہ بی جے پی پہلے سے زیادہ سیٹیں جیت کر حکومت بنائے گی۔
View more
Tue, 28 May 2024 17:16:28
وہ خاتون، جنہوں نے بی جے پی کے لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا کے خلاف کیس درج کیا تھا اور ڈولرس کالونی میں اپنی رہائش گاہ پر اپنی17 سالہ بیٹی پر جنسی استحصال کرنے کا الزام عائد کیا تھا، کی بنگلورو کے ہولی ماؤ اسپتال میں ایک نجی اسپتال میں موت ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ یہ معاملہ کے ایک بنگلور وکے ہولی ماؤ اسپتال کے ایک نجی اسپتال میں ہلاک ہو گئی ہیں۔
View more
Tue, 28 May 2024 17:08:16
مدھیہ پردیش کے ساگر میں ایک دلت خاندان کے ساتھ ہوئے ظلم و جبر پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ریاست کی حکومت پرسخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دلت خاندان کے ساتھ بی جے پی لیڈروں نے جو کیا ہے وہ سوچ کر ہی دل درد سے بھر جاتا ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی نے قانون کی حکمرانی ختم کردی ہے۔ مدھیہ پردیش میں اس دلت خاندان کے ساتھ بی جے پی ل
View more
Tue, 28 May 2024 17:05:08
پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم اور 4 دیگر ملزمان کو رنجیت سنگھ قتل کیس میں بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کورٹ کے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے یہ فیصلہ دیا۔ رام رحیم نے سی بی آئی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔
View more
Tue, 28 May 2024 17:01:30
سپریم کورٹ نے منگل کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست پر فوری سماعت کرنے سے انکار کر دیا، جس میں انہوں نے صحت کی جانچ کے لیے اپنی عبوری ضمانت میں یکم جون سے سات دن کی توسیع کی درخواست کی تھی۔
View more
Tue, 28 May 2024 14:18:04
مُرڈیشور کی 110 KV لائن پر پانچ چھ انسولیٹر میں خرابی ہونے کی وجہ سے کل بدھ کو اس کی مرمت کی جائے گی، جس کے لئے کمٹہ کی ٹیم بھٹکل پہنچ رہی ہے۔ اس بات کی اطلاع بھٹکل ہیسکام اسسٹنٹ انجینئر منجوناتھ نے دی ہے۔
View more
Tue, 28 May 2024 13:49:44
ایک کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی بس سڑک کنارے واقع دو عارضی جھونپڑیوں میں گھس جانے کے نتیجے میں وہاں سورہے چار مزدور ہمیشہ کی نیند سوگئے، دیگر چار شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ سنیچر دیر رات کو ورنا،آئی ڈی سی میں پیش آیا۔پیر کو پولس نے بتایا کہ متعلقہ بس ڈرائیورجس کی شناخت بھرت گویکر کی حیثیت سے کی گئی ہے، کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
View more
Tue, 28 May 2024 12:37:21
ایم ایل اے ہریش پونجا کے خلاف پولیس کارروائی کی وضاحت کرتے ہوئے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ریشیانت نے کہا کہ ہریش پونجا کے خلاف دو کیس داخل ہوئے ہیں ۔ ایک معاملے میں ضابطے کے مطابق انہیں پولیس اسٹیشن میں ضمانت دی گئی ہے جبکہ دوسرے معاملے میں انہیں نوٹس دیا گیا ہے ۔ پونجا کی طرف سے نوٹس کا جواب ملنے کے بعد اگلی کارروائی پر غور کیا جائے گا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy