Tue, 28 May 2024 11:31:42
امریکہ میں گزشتہ ہفتے کے آخر میں آنے والے طوفان کی وجہ سے اب تک کم از کم 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ طوفان کا سب سے زیادہ اثر ٹیکساس، آرکنساس، اوکلاہوما اور کینٹکی ریاستوں میں پڑا ہے۔
View more
Tue, 28 May 2024 11:18:32
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کے روز بہار میں انتخابی تشہیر کے دوران ملک میں بڑھتی بے روزگاری کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش نہ کریں، وہ بتائیں کہ انھوں نے ملک اور بہار کے نوجوانوں کو کتنا روزگار دیا ہے۔
View more
Tue, 28 May 2024 11:13:54
ہندوستان کی کئی ریاستوں میں اس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے اور کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سلسیس کے قریب بھی پہنچ گیا ہے۔ لیکن پاکستان میں حالت اس سے بھی خراب ہے۔ پاکستان سے موصول ہو رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ وہاں کچھ مقامات پر درجہ حرارت 52 ڈگری سلسیس کے بھی پار جا چکا ہے۔ عوام لو کے تھپیڑوں سے جھلس رہے ہیں اور کئی مقامات پر تو بجلی کا بھی بحران ہے جس نے لوگوں کا جینا مزید محال کر دیا ہے
View more
Tue, 28 May 2024 11:10:05
گردابی طوفان ’ریمل‘ نے ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں ممالک میں زبردست تباہی مچا دی ہے۔ یہ طوفان اتوار کو مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تھا اور اب تک حالات مشکل بنے ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 28 May 2024 11:02:58
لوک سبھا انتخاب اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ آخری مرحلے کی ووٹنگ یکم جون کو ہونی ہے اور اسی دن انڈیا اتحاد کی پارٹیوں نے میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم جون کی دوپہر انڈیا اتحاد کے سرکردہ لیڈران دہلی میں جمع ہوں گے اور 4 جون کو جاری ہونے والے لوک سبھا انتخاب کے نتائج سے متعلق آگے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
View more
Tue, 28 May 2024 10:57:59
لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے سبھی پارٹیوں نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔ کانگریس کے سرکردہ لیڈران بھی مختلف ریاستوں میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج ہماچل پردیش کے دورہ پر ہیں اور چمبا میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
View more
Tue, 28 May 2024 10:49:41
کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے پیر کے روز جئے پور میں پی ایم مودی اور بی جے پی کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے پی ایم مودی کی زبان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عہدہ کا وقار گرانے والی زبان ان کی شکست کا سبب بنے گی۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم بے روزگاری، مہنگائی اور کسانوں کے اہم ایشوز پر اب بولتے ہی نہیں ہیں۔ ان ایشوز کو چھوڑ کر وہ ہندو-مسل
View more
Mon, 27 May 2024 19:19:02
خلیج بنگال سے اٹھے گردابی طوفان ’ریمل‘ نے بنگلہ دیش میں زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اب تک ملی جانکاری کے مطابق گردابی طوفان کی تباہی کے سبب ملک میں 7 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس گردابی طوفان کے بعد دو شخص لاپتہ بھی بتائے جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔
View more
Mon, 27 May 2024 18:54:24
سمندری طوفان ’ریمل‘ نے مغربی بنگال میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ کولکاتا سمیت ریاست کے کئی حصوں میں شدید بارش ہوئی ہے اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ طوفان کی وجہ سے نیتا جی سبھاش چندر بوس ہوائی اڈے سے کئی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پانی جمع ہونے کی وجہ سے کولکاتا کی سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ کولکاتا میں دیوار گرنے سے ایک شخص کی موت کی بھی اطلاع ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy