Wed, 29 May 2024 11:11:12
لوک سبھا انتخاب کے آخری مرحلے میں یکم جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس مرحلے میں جن ریاستوں کی لوک سبھا سیٹوں کے لیے حق رائے دہی کا استعمال کیا جائے گا، ان میں ہماچل پردیش بھی شامل ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ان دنوں ہماچل پردیش میں ہی انتخابی مہم چلا رہی ہیں اور آج انھوں نے حمیر پور لوک سبھا حلقہ میں کانگریس امیدوار کے حق میں انتخابی تشہیر کی۔
View more
Wed, 29 May 2024 11:07:55
کانگریس نے 28 مئی کو دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم فصل انشورنس اسکیم سے انشورنس کمپنیوں نے 40 ہزار کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے، جبکہ کسان انشورنس کی رقم کی ادائیگی نہیں ہونے کی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ پارٹی جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے اس تعلق سے کہا کہ اقتدار میں آنے پر کانگریس انشورنس رقم کے لیے دعویٰ کرنے کے 30 دنوں کے اندر ادائیگی یقینی بنائے گی۔
View more
Wed, 29 May 2024 11:02:31
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے منگل کے روز بانسگاؤں میں سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو کے ساتھ ایک مشترکہ انتخابی جلسہ میں بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’انڈیا اتحاد آئین کی حفاظت کے لیے جان کی بازی لگا دے گا، لیکن اسے ختم نہیں ہونے دے گا۔‘‘
View more
Wed, 29 May 2024 10:59:46
دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کر منی لانڈرنگ معاملہ میں ملزم سابق وزیر اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رہنما ستیندر جین کی مستقل درخواست ضمانت پر جواب طلب کیا۔ جسٹس سورن کانتا شرما نے معاملہ پر ای ڈی سے پیشرفت کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لئے 9 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی۔
View more
Wed, 29 May 2024 10:38:33
ضلع اُترکنڑا میں جس طرح سیاحت کے لئے مرڈیشور پورے ملک میں مشہور ہے، اُسی طرح کمٹہ تعلقہ میں واقع گوکرن بیچ بھی سیاحت کے لئے ایک بہترین علاقہ ہے جہاں قدیم مندروں کے ساتھ بحر عرب کا دلکش ساحل ہے، پہاڑی پر سے سمندر کا نظارہ بڑا ہی دلکش لگتا ہے۔
View more
Tue, 28 May 2024 21:12:35
سعودی عربیہ کے دمام میں بھٹکل مسلم جماعت منطقۃ الشرقیہ کے انتخابات میں عام اراکین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے 27 اراکین کا انتخاب کیا جس میں چھ نئے چہرے بھی شامل ہیں۔
View more
Tue, 28 May 2024 19:30:37
ریاست کرناٹک میں بی جے پی کے دور اقتدار میں2022 میں جب بی جے پی کے اُس وقت کے اُڈپی ایم ایل اے رگھوپتی بھٹ نے اُڈپی کالج میں اچانک حجاب پر پابندی عائد کردی تومسلمانوں نے سخت احتجاج کیا تھا، مگر مسلمانوں کی ایک نہیں سنی گئی اور مجبوراً کئی باحجاب طالبات کو کالج چھوڑنا پڑا۔ اُسی بات کا تذکرہ کرتے ہوئے ایک باحجاب طالبہ عالیہ اسدی نے آج رگھوپتی بھٹ کو ٹیک کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ اُس وقت آپ نے مج
View more
Tue, 28 May 2024 19:24:55
دہلی فسادات کیس میں سازش کے الزامات کا سامنا کر رہے جے این یو کے سابق اسکالر عمر خالد کو راحت نہیں ملی۔ منگل کو دہلی کی ایک عدالت نے خالد کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ کڑکڑڈوما کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپائی نے خالد کی درخواست مسترد کر دی۔
View more
Tue, 28 May 2024 19:19:31
بنگلہ دیش اور ہندوستان میں طاقتور طوفان کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہوگئے، ہزاروں گھر تباہ، سمندری دیواریں ٹوٹ گئیں اور شہروں میں سیلاب آ گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy