Sat, 25 May 2024 12:11:08
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک بار پھر بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فی الحال بی جے پی میں جانشین کو لے کر لڑائی چل رہی ہے۔
View more
Sat, 25 May 2024 12:03:07
لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ اس مرحلے میں 6 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ دہلی کی تمام ساتوں سیٹوں پر آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران کانگریس صدر نے کہا کہ اتحاد، انصاف اور روزمرہ کے اہم مسائل پر ووٹ دیں۔
View more
Sat, 25 May 2024 11:56:03
لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کی 25 مئی کو ووٹنگ سے قبل عام آدمی پارٹی نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر پر ووٹنگ کو متاثر کرنے کا حکم دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس مرحلے میں دہلی کی تمام 7 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس ایک ساتھ الیکشن لڑ رہی ہیں۔ وہیں بی جے پی نے تمام سات سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔
View more
Sat, 25 May 2024 11:46:15
ہینرک کلاسن (50)، راہل ترپاٹھی (37) اور ٹریوس ہیڈ (34) کی شاندار اننگز کے بعد گیندبازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ کے دوسرے کوالیفائر مقابلے میں راجستھان رائلز کو 36 رنوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
View more
Sat, 25 May 2024 11:33:42
کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے چھٹے مرحلہ کی پولنگ سے ٹھیک ایک دن قبل یعنی 24 مئی کو ایک پریس کانفرنس کر دعویٰ کیا ہے کہ لوک سبھا انتخاب میں انڈیا اتحاد کو واضح اور نتیجہ خیز مینڈیٹ ملنا طے ہے۔ یہ پریس کانفرنس جئے رام رمیش نے چنڈی گڑھ میں کیا جہاں ساتویں مرحلہ میں یعنی یکم جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
View more
Sat, 25 May 2024 11:27:02
کانگریس نے آج الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اشارے پر الیکشن کمیشن کے ذریعہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کو خط لکھا گیا اور اسٹار کیمپینرس کو ڈیفنس فورسز کی آپریشنل چیزوں پر بات چیت نہ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ یہ حیرت انگیز دعویٰ نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کے فوجی محکمہ کے سابق قومی صدر کرنل روہت چودھری نے کیا ہے۔
View more
Sat, 25 May 2024 11:21:11
لوک سبھا انتخابات کے لئے پارٹی کی تشہیر کے مقصد سے جہاں اہم لیڈران حلقوں کا دورہ کررہے ہیں وہیں انٹر ویو بھی دے رہے ہیں اور پریس کانفرنس بھی کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم مودی جہاں مسلسل ریلیاں کررہے ہیں وہیں کانگریس صدر انٹر ویو دے کر مودی کی ہر بات کا رد پیش کررہے ہیں۔
View more
Sat, 25 May 2024 11:16:38
مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات پانچ مرحلوں میں مکمل ہو گئے ہیں۔ کچھ ریاستوں میں ووٹنگ کے ابھی دو مراحل باقی ہیں۔ گوکہ نتائج کا اعلان 4 جون کو ہونے والا ہے لیکن بی جے پی نے پہلے ہی یہ دعویٰ کرنا شروع کر دیا ہے کہ پانچ مرحلوں میں اس نے 300 سیٹیں حاصل کر لی ہیں۔
View more
Sat, 25 May 2024 11:10:13
کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے الیکشن کمیشن سے ان کے الیکشن لڑنے اور ان کے ووٹ دینے کے حق پر سوال کیا ہے۔ انہوں نے پی ایم مودی کے بائیولوجیکل والے بیان پرکہا کہ کیا کوئی مافوق الفطرت / خدائی صفات کی حامل ہستی ہندوستان میں شہریت کی اہل ہو سکتی ہے اور اگر نہیں تو کیا اسے ووٹ دینے یا الیکشن لڑنے کا حق ہے؟
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy