Sun, 26 May 2024 12:57:46
ہاسن کے مضافات ایچنہلّی کے قریب آج علی الصبح پیش آئے بھیانک سڑک حادثے میں کار میں سوار ایک بچی سمیت 6 افراد موت کا شکار ہوگئے ۔
View more
Sun, 26 May 2024 12:40:00
برسہا برس سے بھٹکل کے عوام کو بجلی کی آنکھ مچولی راحت دلانے کے اقدامات کا اطمینان بخش نتیجہ اب تک نہیں نکلا ہے ۔ عام دنوں کے علاوہ برسات کا موسم میں ذرا سی ہوا اور بارش کے ساتھ بجلی کا غائب ہونا، کبھی کم اور کبھی تیز بجلی کی سپلائی کی وجہ سے گھروں کے ساز و سامان کا نقصان یہاں کی زندگی کا معمول بن گیا ہے ۔
View more
Sat, 25 May 2024 17:43:38
داونگیرے کے چیناگیری شہر میں پولیس کی حراست میں ایک نوجوان کی موت واقع ہونے کے بعد لوگوں نے پرتشدد مظاہرہ کیا اور پولیس اسٹیشن پر حملہ کر دیا ۔ پتھراو کی وجہ سے پانچ پولیس گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ کئی 11 پولیس اہلکاورں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے ۔
View more
Sat, 25 May 2024 17:35:59
انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے بینک کھاتوں سے بڑی بڑی رقمیں اڑانے والے دھوکہ بازوں نے وہاٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کے بینک کھاتوں سے رقم اڑانے کا نیا طریقہ شروع کیا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے اندرسداپور کے دو افراد اس کا شکار ہوئے ہیں ۔
View more
Sat, 25 May 2024 17:30:30
موٹر بائک سواروں کے لئے لازمی طور پر ہیلمیٹ پہننے کا قانون تو موجود ہے اور خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی طرف سے جرمانہ وصول کرنا عام سی بات ہے ۔ مگر ہوناور میں ایک عجیب اور نئی بات یہ سامنے آئی کہ پولیس نے ٹیپّر ڈرائیور پر بھی ہیلمیٹ نہ پہننے کا جرمانہ عائد کر دیا ۔
View more
Sat, 25 May 2024 17:25:28
تعلقہ کے ماروکیری علاقے میں چیتا گھس آیا اور ایک گھر کے باڑے میں بندھی ہوئی گائے اٹھا کر لے جانے کے بعد اسے مار کر کھا گیا ۔
View more
Sat, 25 May 2024 17:13:46
اڈپی اور منی پال کے درمیان واقع نیشنل ہائی وے پر 18 مئی کو دو گروہوں کے بیچ جو زبردست جھڑپ ہوئی تھی اس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اس گروہی تصادم میں ملوث ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے ۔
View more
Sat, 25 May 2024 16:58:17
ہندوستان میں ان دنوں موسم کا قہر بڑے پیمانے پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ہندوستان کے شمالی علاقوں میں جہاں تیز دھوپ اور لو سے لوگ بے حال ہوئے جا رہے ہیں، وہیں جنوبی ہند کے علاقوں میں موسلادھار بارش نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ شمالی ہند میں مانسون کے آنے میں ابھی تاخیر ہے۔ محکمہ موسمیات نے تو شمال مغربی ہند کے لیے ریڈ الرٹ اور کیرالہ کے کچھ اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy