Wed, 29 May 2024 17:32:45
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) وی کے سکسینہ نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی کے درمیان ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ ایل جی نے ہدایت کی ہے کہ اس شدید گرمی میں مزدوروں کو دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک کام سے فارغ رکھا جائے۔ اس کے علاوہ مزدوروں کو دی جانے والی اس راحت کے عوض ان کو پوری تنخواہ فراہم کی جائے۔
View more
Wed, 29 May 2024 17:23:57
مہاراشٹر کے سانگلی میں تاشگاؤں-مانیراجوری روڈ پر منگل کی نصف شب کو پیش آنے والے اندوہناک سڑک حادثے میں ایک ہی کنبہ کے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
View more
Wed, 29 May 2024 17:20:37
ام آدمی پارٹی کے کنوینر اور وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 2 جون کو واپس جیل جانا پڑے گا۔ عدالت نے انہیں 21 دن کی عبوری ضمانت دی تھی۔ انہوں نے اپنی عبوری ضمانت میں عدالت سے 7 دنوں کی توسیع کا مطالبہ کیا تھا لیکن عدالت نے اس پر فوری سماعت سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد اب کیجریوال کو 2 جون کو خود سپردگی کرنی ہوگی، جس سے قبل انہوں نے اہم بیان دیا ہے۔
View more
Wed, 29 May 2024 17:16:16
مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں ایک دلت خاندان کے 2 افراد کے قتل اور اس کے بعد ایک لڑکی کی مشتبہ حالات میں موت کے معاملے میں کانگریس نے ریاستی حکومت پر شدید حملہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کو خط لکھ کر کانگریس کے ریاستی صدر جیتو پٹواری نے الزام لگایا ہے کہ ریاست میں جنگل راج ہے۔
View more
Wed, 29 May 2024 17:11:47
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو جے این یو کے اسکالر شرجیل امام کو۲۰۲۰ء کے فرقہ وارانہ فسادات کے ایک مقدمے میں ضمانت دے دی جس میں ملک سے بغاوت اور غیر قانونی سرگرمیوں کے الزامات شامل ہیں۔
View more
Wed, 29 May 2024 13:11:50
ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیو کمار کے مطابق جون کے پہلے ہفتے میں ودھان پریشد کے لئے جو انتخابات کانگریس کے پاس جو سات سیٹیں ہیں اس پر امیدواری کا دعویٰ کرنے والوں کی تعداد 300 تک پہنچ گئی ہے ۔
View more
Wed, 29 May 2024 13:06:10
برسات کا موسم سر پر کھڑا ہے اور بھٹکل میں ہر سال کی طرح امسال بھی برساتی پانی کی نکاسی کے لئے سڑک کنارے بنائی گئی نالیاں مٹی، پتھر اور کچرے سے بھری پڑی ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ مانسون سے قبل برسنے والی ایک دن کی بارش میں پانی نالیوں کے بجائے سڑکوں پر بہنے اور گھروں میں گھسنے کی نوبت آ گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy