Thu, 30 May 2024 11:23:25
دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کے روز بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کی لیڈر کے کویتا اور دوسرے ملزم چنپریت سنگھ کے پروڈکشن وارنٹ جاری کر دئے۔ یہ وارنٹ دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے منی لانڈرنگ کیس میں جاری کئے گئے۔
View more
Thu, 30 May 2024 11:16:17
ملک کے بیشترعلاقے ان دنوں شدید گرمی کی زد میں ہیں۔ دارالحکومت دہلی، راجستھان و گجرات کے کچھ علاقوں میں تو پارہ 50 سینٹی گریڈ کے اوپر چلا گیا ہے۔ ایسے میں سبزیوں و دیگر اشیائے خورد و نوش کی سپلائی و قیمتوں پر اس کا اثر پڑنا لازمی ہے۔
View more
Thu, 30 May 2024 11:07:03
وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک انٹرویو کے دوران حیران کرنے والا بیان دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے مہاتما گاندھی کو زیادہ لوگ نہیں جانتے تھے، ’گاندھی‘ فلم (1982) آنے کے بعد دنیا بھر میں انھیں پہچان ملی۔ اس بیان پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے پی ایم مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جن کے نظریاتی اجداد ناتھورام گوڈسے کے ساتھ مہاتما گاندھی جی کے قتل میں شامل تھے، وہ باپو کے ذریعہ د
View more
Thu, 30 May 2024 10:56:59
لوک سبھا انتخاب 2024 کے ساتویں اور آخری مرحلہ کے لیے سبھی سیاسی پارٹیوں نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ اس درمیان کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بدھ کے روز پنجاب پہنچے جہاں لدھیانہ میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔ یہاں راہل گاندھی نے کسانوں سے ایک بڑا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کے فوراً بعد کسانوں کا قرض معاف کرنے کی تیاریاں شروع ہو جائیں گی۔
View more
Thu, 30 May 2024 10:51:16
وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ 30 مئی کی شام سے رکھے جانے والے ’مون ورَت‘ یعنی مراقبہ کو لے کر کانگریس نے الیکشن کمیشن کے سامنے سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ آج کانگریس کے ایک نمائندہ وفد نے الیکشن کمیشن کے افسران سے ملاقات کر وزیر اعظم نریندر مودی کے مراقبہ کے نشریہ پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Thu, 30 May 2024 10:47:49
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بدھ کے روز بھی ہماچل پردیش میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتی ہوئی نظر آئیں۔ 29 مئی کو انھوں نے منڈی لوک سبھا حلقہ کے کلو اور سندر نگر میں انتخابی تشہیر کی اور عوام سے کانگریس امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ اس دوران انھوں نے بی جے پی و مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
View more
Wed, 29 May 2024 20:38:07
چھوٹی سی کشتی پر سوار ہوکر مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران سمندر میں گرکر ماہی گیر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت منجوناتھ موگیر (60) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واردات سوڈی گیدّے میں بدھ کی شام کو پیش آئی۔
View more
Wed, 29 May 2024 19:28:56
سابق اور سیٹنگ ایم پی / ایم ایل ایز کے خلاف معاملات کی سماعت کرنے والی بینگلورو کی خصوصی عدالت میں وزیر اعظم نریندرا مودی کے خلاف جو پرائیویٹ معاملہ درج کیا گیا تھا اس پر عدالت کی طرف سے 13 جون کو فیصلہ سنایا جائے گا ۔
View more
Wed, 29 May 2024 19:21:04
کرناٹک کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے 29 مئی کو پرجول ریونا معاملے پر ایک اہم جانکاری دی۔ انھوں نے کہا کہ جنتا دل (ایس) رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ایس آئی ٹی ذرائع نے بدھ کے روز اس بات کی تصدیق کر دی کہ ریونّا نے 31 مئی کو لپھتھانسا ایئرلائنس سے ہندوستان کے لیے فلائٹ بک کیا ہے اور جمعہ کو تقریباً 12.30 بجے بنگلورو پہنچنے کی امید ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy