Sat, 01 Jun 2024 11:02:18
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے 6 مرحلوں کی ووٹنگ کے رجحان سے معلوم ہوتا ہے کہ انڈیا الائنس کی حکومت بنے گی اور لوگ پی ایم مودی کو اقتدار سے بے دخل کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ میں کانگریس کو برتری حاصل ہوگی جبکہ راجستھان اور مدھیہ پردیش میں بھی ہماری سیٹیں بڑھیں گی۔
View more
Sat, 01 Jun 2024 10:55:49
عدالت نے جنسی استحصال اور سیکس اسکینڈل کے ملزم پرجول ریوانا کو 6 دن کے لیے پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ 35 دنوں کے بعد جرمنی سے واپسی پر جے ڈی ایس سے نکالے گئے ایم پی ریونا کو بنگلور ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا تھا اور جمعہ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
View more
Thu, 30 May 2024 19:57:24
18 ویں لوک سبھا انتخابات کے لئے تقریباً دو ماہ تک جاری رہنے والی انتخابی مہم جمعرات کی شام 6 بجے ختم ہو گئی۔ سات مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کا اب آخری مرحلہ باقی بچا ہے جس کےتحت یکم جون کو ووٹنگ ہوگی۔ شدید گرمی اور ایک دوسرے کے خلاف سیاسی جماعتوں کے تند و تیز بیانات اور شوروغل سے بھری ہوئی انتخابی مہم آج جمعرات کوتھم گئی ۔
View more
Thu, 30 May 2024 18:10:11
بھٹکل مسلم اسوسی ایشن مسقط کے سابق صدر جناب محمد قمر مرچنٹ کی دُختر عائشہ رومیلہ مرچنٹ نے بی ایس سی انٹیریر ڈیزائن میں شاندار کامیابی درج کرتے ہوئے منگلورو یونیورسٹی میں تیسرا رینک حاصل کیا ہے۔
View more
Thu, 30 May 2024 18:02:14
مدرسہ میں درس تدریس کرنے والے ایک استاذ نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنٹوال تعلقہ کے کیلگینا پیٹے میں سڑک پر ملے ہوئے لفافے میں موجود 2.43 لاکھ روپے اصل مالک کو لوٹا دئے ۔
View more
Thu, 30 May 2024 17:55:50
سورتکل میں واقع کولائی بار کے سامنے راوڈی شیٹر بھرت شیٹی پر قاتلانہ حملہ جس میں زخمی ہونے والے بھرت شیٹی نے اپنی مخالف گینگ پر الزام لگاتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے ۔
View more
Thu, 30 May 2024 17:27:46
ریاست کرناٹک کے بیدر میں واقع گرونانک انجینئرنگ کالج میں سالانہ ای بز فیسٹیول کی پریکٹس کے دوران طلبا کے دو گروپوں کے درمیان اُس وقت ہنگامہ کھڑا ہوگیا جب بعض طلبا نے متنازعہ گیت گاتے ہوئے جئے شری رام کے نعرے لگانے شروع کردئے۔ واردات بدھ کی سہ پہر کو ہوا۔ پتہ چلا ہے کہ دو گروپوں میں تصادم کے بعد 17 مسلم طلبا کے خلاف پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 30 May 2024 11:51:32
لوک سبھا کیلئے ۶؍ مرحلوں کے انتخابات مکمل ہوچکے ہیں جبکہ ساتویں اورآخری مرحلے کیلئے یکم جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق۳۰؍ مئی کو شام میں انتخابی تشہیر کا سلسلہ رک جائے گا۔
View more
Thu, 30 May 2024 11:49:17
مرکزی حکومت کی مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ اسکیم (ایم جی این آرای جی ایس ) سے تقریباً ۸؍کروڑ رجسٹرڈ مزدوروں کے نام دو سال کے اندر حذف کر دئیے گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy