Sat, 01 Jun 2024 17:48:42
کانگریس نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے ووٹنگ کا آخری مرحلہ ہفتہ کو ہے اور اس کے بعد پارٹی ٹی آر پی کو بڑھانے کے لئے مختلف چینلوں کے ذریعہ نشر ہونے والے ایگزٹ پول مباحثوں میں حصہ نہیں لے گی۔
View more
Sat, 01 Jun 2024 17:36:11
کرناٹک جنسی استحصال معاملہ میں گرفتار رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کی ماں کو بھی اب مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پرجول کی ماں بھوانی ریوناکے گھر ایس آئی ٹی افسران پہنچ چکے ہیں۔ دراصل جنسی استحصال معاملے کی جانچ کے لیے تشکیل ایس آئی ٹی آج بھوانی ریوناسے پوچھ تاچھ کے لیے ان کے ہولین رسیپور واقع رہائش پہنچی ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا ہنوز انتظار ہے۔
View more
Sat, 01 Jun 2024 17:20:45
آج مغربی بنگال میں ووٹنگ کے دوران کئی حصوں میں تشدد پھوٹ پڑا۔ریاست میں صبح ۹؍بجے تک اپولنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، صبح ۹؍بجے تک، سیاسی جماعتوں کی جانب سے تقریباً مختلف حلقوں میں۷۱۵؍شکایات درج کی گئی ہیں ، جن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں خرابی، ایجنٹوں کو پولنگ بوتھ میں داخلے سے روکنے اور ووٹرز کو خوفزدہ کرنے یا ووٹ ڈالنے سے روکنے کے الزامات شامل ہیں۔
View more
Sat, 01 Jun 2024 17:12:48
لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے سے عین قبل ایل پی جی کے کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ انتخابی عمل شروع ہونے کے بعد ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں تین مربہ تخفیف کی گئی ہے۔
View more
Sat, 01 Jun 2024 12:00:51
بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور بستی مکّی میں بینا وئیدیا اسکول سے متصل کئی ایکڑ جنگلاتی زمین پر ناجائز قبضے کے سلسلے میں بی جے پی نے براہ راست ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ اگر اگلے پندرہ دن کے اندر اس کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو عوامی احتجاج شروع کیا جائے گا ۔
View more
Sat, 01 Jun 2024 11:43:19
ریمل طوفان کے سبب ہونے والی طوفانی بارش سے آسام سیلابی صورتحال سے جوجھ رہا ہے۔ ریاست کے ۹؍ اضلاع کے تقریباً ۲؍لاکھ افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ۲۸؍ مئی سے اب تک تقریباً۶؍ افراد کی موت بھی ہو چکی ہے۔ ریاست کا ۳؍ہزار ۲۸ء۸؍ ہیکٹیر فصل والا علاقہ غرقاب ہو گیا ہے، جبکہ۲؍لاکھ۳۴؍ہزار سے زائد مویشی متاثر ہوئے ہیں۔ کئی مقامات میں برہمپتر اور براک ندیوں کے ساتھ ساتھ ان کی معاون ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر
View more
Sat, 01 Jun 2024 11:37:55
کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعہ کو کہا کہ اغوا کے ایک معاملے میں جنتا دل (سیکولر) کے لیڈر ایچ ڈی ریونا کو ضمانت منظور کرنے کا ٹرائل کورٹ کا حکم قانونی التزام کی تشریح میں خامی معلوم ہوتا ہے۔
View more
Sat, 01 Jun 2024 11:30:18
لوک سبھا انتخاب کے ساتویں مرحلے کی ووٹنگ یکم جون کو یعنی کل ہے۔ اس سے عین قبل سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اپنے کارکنان، عہدیداروں اور امیدواروں سے ایک خاص گزارش کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ انڈیا اتحاد کی حکومت بننے جا رہی ہے، ایسے میں کسی بھی طرح سے بی جے پی والوں کے بہکاوے میں مت آئیے گا۔ پوری طرح سے محتاط، مستعد اور الرٹ رہیے گا۔
View more
Sat, 01 Jun 2024 11:22:15
لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے میں آج ووٹنگ ہونی ہے۔ ادھر اتر پردیش کے مرزا پور میں شدید گرمی اور اس کی لہر کی وجہ سے الیکشن ڈیوٹی پر تعینات 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 16 ہوم گارڈز کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں علاج کے لیے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy