Tue, 09 Jul 2024 17:32:05
مدھیہ پردیش کانگریس نے اندور کے ایک شیلٹر ہوم میں 6 بچوں کی موت کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس نے یہ مطالبہ اپنی تحقیقاتی ٹیم کے شری یوگ پروش دھام بال آشرم کا دورہ کرنے اور وہاں کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا ہے۔ کانگریس کی تحقیقاتی ٹیم نے شیلٹر ہوم میں ہیضہ پھیلنے کے بعد چاچا نہرو چلڈرن ہسپتال میں داخل بچوں کی حالت کے بارے میں تفتیش کی۔
View more
Tue, 09 Jul 2024 13:46:09
یوپی کے ہاتھرس بھگدڑ کیس میں ایس آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ تمام ذمہ داروں کے نام اس رپورٹ میں ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ رپورٹ 128 لوگوں سے بات چیت کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ اس پورے واقعہ میں سورج پال عرف ساکر وشو ہری عرف بھولے بابا کا کوئی ذکر تک نہیں ہے۔
View more
Tue, 09 Jul 2024 13:41:34
ریاستی وزیر صحت دنیش گنڈو راؤ نے کہا ہے کہ یہ سچ ہے کہ کرناٹک میں ڈینگو کے معاملات بڑھ رہے ہیں لیکن ایسی صورتحال نہیں ہے کہ میڈیکل ایمرجنسی کا اعلان کردیا جائے۔
View more
Tue, 09 Jul 2024 13:28:28
جولائی کے مہینے میں ہی بہار کے کئی اضلاع میں سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ نیپال میں موسلادھار بارش کے درمیان اتوار کو کوسی بیراج کے تمام 56 دروازے کھول دیے گئے۔ کوسی بیراج سے 3 لاکھ 94 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے۔ گیٹ کھلتے ہی بہار میں کوسی ندی کے پانی کی سطح تیزی سے بڑھنے لگی۔ سیلابی پانی کئی دیہاتوں میں داخل ہو گیا ہے۔ اس سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 09 Jul 2024 13:25:56
انتظامیہ نے ایک بار پھر سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر محمد اعظم خان کے ہمسفر ریزورٹ پر بلڈوزر چلانے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق منگل کو جے سی بی کے ساتھ پہنچے ایس ڈی ایم نے ’سرکاری زمین‘ پر بنی دیوار اور عمارت کو گرانے کا کام شروع کر دیا۔
View more
Tue, 09 Jul 2024 12:35:39
صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب پر صحت جیسے اہم موضوع پر محض ۱۰؍ سے ۱۵؍ سیکنڈ میں بات مکمل کرلی۔ ۵۵؍ کروڑ ہندوستانی شہری آیوشمان یوجنا کیلئے اہل تھے۔ ۲۵؍ ہزار جن اوشدھی کیندر کھولے جارہے ہیں اور ۱۰؍ سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو بھی اس اسکیم کیلئے اہل بنانے کا فیصلہ کیا گیا لیکن عالی جناب اس کے ساتھ ایک اور بات جو بار بار کہی جارہی ہے وہ یہ ہے کہ جن خاندانوں میں ۶؍ افراد کو ہوں گے ان ہی کاآیوشمان کارڈ ب
View more
Tue, 09 Jul 2024 12:17:00
ممبئی میں آج و بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آج دوسرے روز بھی اسکول و کالج بند رکھے گیے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ سمندر میں اونچی لہریں اٹھنے کا بھی انتباہ ہے۔ بارش کی وجہ سے سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں سے زبردست ٹریفک جام کی خبریں ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر میں شدید بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔
View more
Tue, 09 Jul 2024 12:14:40
کانگریس لیڈر راہل گاندھی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد 9 جولائی کو یعنی آج پہلی بار رائے بریلی کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ 18ویں لوک سبھا میں رائے بریلی سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد یہ ان کا رائے بریلی کا پہلا دورہ ہے۔
View more
Tue, 09 Jul 2024 12:12:25
جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے کابینہ میں توسیع کے ساتھ ہی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ان کو ضمانت دینے کے جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ ای ڈی نے کہا ہے کہ ہیمنت سورین کو ضمانت دینے کا فیصلہ غیر قانونی تھا۔ ہائی کورٹ نے ہیمنت سورین کو کچھ شرائط کے ساتھ ضمانت دی تھی۔ تاحال ای ڈی کی عرضی سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے درج نہیں کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy