Mon, 08 Jul 2024 11:58:25
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے چین کی دراندازی سے متعلق مرکز کی مودی حکومت پرسخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا ہے کہ جو علاقے مئی 2020 تک ہندوستان کے قبضے میں تھے، وہاں چین اپنے فوجی اڈے کیسے بنا رہا ہے؟ کھڑگے نے اسی کے ساتھ ایک سیٹلائٹ تصویر بھی شیئر کی ہے جس کے حوالے سے میڈیا میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین نے ہندوستان کے قبضے والے علاقوں میں فوجی اڈے بنایا ہے۔
View more
Mon, 08 Jul 2024 11:54:12
پیپر لیک نیٹ یو جی امتحان سے متعلق جاری تنازعہ کی آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔ اس معاملے کو لے کر سپریم کورٹ میں 38 درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
View more
Mon, 08 Jul 2024 11:50:11
اتر پردیش کے ہاتھرس میں ستسنگ کے بعد بھگدڑ میں 121 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس کے بعد سے پولیس نے اس ستسنگ کے منتظم سمیت بابا سے جڑے کئی لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ تاہم بابا سورج پال ابھی تک مفرور ہے۔ دوسری جانب بابا کے وکیل اے پی سنگھ نے الگ نظریہ پیش کیا ہے۔ اے پی سنگھ نے بتایا کہ زہریلے اسپرے کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں دقت ہوئی اور اس کی وجہ سے بھگدڑ مچنے سے کئی لوگوں کی جانیں گئیں۔
View more
Mon, 08 Jul 2024 11:34:40
لندن میں نئی حکومت کے تشکیل پاتے ہی دسیوں ہزار افراد نے ’’قومی مارچ برائے فلسطین‘‘ کا انعقاد کرکے اس پر دباؤ ڈالا کہ وہ غزہ میں فلسطینی شہریوں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کرے اور فوری جنگ بندی کی کوشش کرے۔ ’پالیسٹائن سولیڈیریٹی کیمپین‘ ـ( پی ایس سی) کے بینر تلے سنیچر کی دوپہر کو دسیوں ہزار افراد رسیل اسکوائر پر اکٹھا ہوئے اور پارلیمنٹ اسکوائر تک مارچ کیا۔
View more
Mon, 08 Jul 2024 11:27:06
دہلی پولیس نے جمعہ کو درج کرائی گئی قومی کمیشن برائے خواتین کی شکایت پر آل انڈیا ترنمول کانگریس کی لیڈر مہوا موئترا کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔
View more
Mon, 08 Jul 2024 11:14:37
ممبئی میں کل صبح 1 بجے سے 7 بجے کے درمیان چھ گھنٹوں میں مختلف مقامات پر 300 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی۔ اس موسلادھار بارش کی وجہ سے شہر کے کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ اس شدید بارش کی وجہ سے ٹریفک کا نظام پوری طرح درہم برہم ہو گیا ہے اور مضافاتی لوکل ٹرینوں کی خدمات متاثر ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ممبئی کے تمام بی ایم سی، سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں اور کالجوں میں پہلے سیشن کے لیے چھٹی کا اع
View more
Sun, 07 Jul 2024 22:24:42
جس طرح اُترکنڑا میں اتوار کو زبردست بارش ہوئی ہے اور بارش کا سلسلہ لگاتار جاری ہے، پڑوسی ضلع اُڈپی اوردکشن کنڑا میں بھی زبردست بارش نے معمولات زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے ۔
View more
Sun, 07 Jul 2024 20:19:53
الیکٹورل بانڈ کا معاملہ ایک بار پھر سپریم کورٹ پہنچا ہے۔ اس بار عدالت میں عرضداشت داخل کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیاسی پارٹیوں کو ملنے والا چندہ ضبط کیا جائے۔ اس عرضداشت میں 2018 کے الیکٹورل بانڈ اسکیم کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 07 Jul 2024 20:16:37
جھارکھنڈ کے دیوگھر شہر میں ایک پرانی 3 منزلہ عمارت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد کی موت ہو گئی۔ این ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں نے ملبے تلے سے 7 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ ان میں سے 4 لوگوں کو علاج کے لیے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy