Thu, 11 Jul 2024 11:20:10
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ سرکاری افسران کے سامنے ہاتھ جوڑتے نظر آئے ہیں۔ وہ ایک افسر کا پیر پکڑ لینے کی بات بھی کہتے ہیں۔ ان کی اس ویڈیو پر آر جے ڈی لیڈر اور ریاست کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے طنز کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو پوری دنیا کا سب سے بے بس، بے اختیار اور لاچار وزیر اعلیٰ قرار دیا ہے۔
View more
Thu, 11 Jul 2024 11:10:21
سپریم کورٹ نے بدھ (10 جولائی 2024) کو ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سی آر پی سی کی دفعہ 125 کے تحت مسلم خاتون اپنے شوہر سے کفالت کا مطالبہ کر سکتی ہے۔ ایک مسلمان شخص نے اپنی بیوی کو کفالت ادا کرنے کے تلنگانہ ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ بدھ کو اس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے یہ اہم فیصلہ سنایا ہے۔ محمد عبدالصمد نامی شخص نے درخواست دائر کی تھی۔
View more
Thu, 11 Jul 2024 00:07:21
کرناٹک کے ضلع چکمنگلور کے دیواگونڈن ہلی گاؤں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے لوگوں میں ایک پراسرار بیماری پھیلی ہوئی ہے۔ گاؤں کے کئی لوگ سوجن زدہ ٹانگوں اور شدید جسمانی درد میں مبتلا ہو کر بستر پر پڑے ہوئے ہیں۔
View more
Wed, 10 Jul 2024 19:41:43
لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد بدھ کو 7 ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوئے۔ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک جاری رہی۔ چھٹپٹ واقعات کے علاوہ مجموعی طور پر ووٹنگ پرامن رہی۔ نتائج 13 جولائی کو آئیں گے۔ شمالی دیناج پور، مغربی بنگال میں، بی جے پی-ٹی ایم سی کے حامی بوتھ پر گڑبڑ کا الزام لگاتے ہوئے ایک دوسرے سے لڑ پڑے۔
View more
Wed, 10 Jul 2024 19:37:08
پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے ہریانہ حکومت کو حکم دیا ہے کہ شمبھو بارڈر کو ایک ہفتے کے اندر کھول دیا جائے۔ وکیل واسو رنجن شانڈلیہ نے شمبھو بارڈر کو کھولنے کی عرضی داخل کی تھی، جو کسان تحریک کے بعد سے بند پڑا ہے۔ ہائی کورٹ نے ہریانہ حکومت کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ اگر کسان دہلی کی طرف جانا چاہئں تو انہیں روکا نہ جائے۔
View more
Wed, 10 Jul 2024 19:33:54
مہاراشٹر کے امراوتی ڈویژن میں کسانوں کی لگاتار بڑھتی خودکشی نے تشویش ناک حالات پیدا کر دیے ہیں۔ ایک سرکاری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ امراوتی کے تحت آنے والے 5 اضلاع میں رواں سال جنوری سے جون کے درمیان 557 کسانوں نے خودکشی کی ہے۔ یہ پانچ اضلاع امراوتی، اکولا، بلڈھانہ، واشم اور یاوتمال ہیں۔
View more
Wed, 10 Jul 2024 18:43:24
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی-این سی آر میں اگلے چند دنوں تک موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف پہاڑی ریاستوں میں بھی مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ ایسے میں دہلی میں گزشتہ سال کی طرح سیلاب کی صورتحال سے بچنے کے لیے دہلی حکومت کے وزراء محکموں کے کام کا جائزہ لینے کے لیے گراؤنڈ زیرو پر پہنچ رہے ہیں۔
View more
Wed, 10 Jul 2024 18:22:37
ممبئی پولیس نے منگل کو ورلی بی ایم ڈبلیو ہٹ اینڈ رن کیس کے مرکزی ملزم مہر شاہ کو تھانے ضلع کے ویرار سے گرفتار کر لیا۔ تین روز قبل مِہر شاہ ورلی میں اسکوٹر سے جا رہے ایک ماہی گیر جوڑے کو اپنی بی ایم ڈبلیو کار سے ٹکر مار کر فرار ہوگیا تھا، جس میں خاتون کی موت ہو گئی تھی۔ اس معاملے پر شیوسینا-یوبی ٹی لیڈر سنجے راؤت نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور یہ کہ ملزم کے والد کے مجر
View more
Wed, 10 Jul 2024 18:19:33
ہریانہ کی روہتک لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ دیپندر سنگھ ہڈا نے کٹھوعہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کٹھوعہ میں فوج پر ہوا بزدلانہ حملہ قابلِ مذمت ہے۔ مگر اسی کے ساتھ افسوسناک بات یہ بھی ہے کہ ایک مہینے کے اندر جموں-کشمیر میں یہ 5 واں دہشت گرانہ حملہ ہے۔ حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے لے، ملک کے تحفظ کے ہر فیصلے میں ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy