Mon, 08 Jul 2024 19:59:02
ممبئی کے لیے بارش ایک بار پھر مسئلہ بن رہی ہے۔ گزشتہ نصف رات سے صبح تک ہوئی مسلسل بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے، جس کی وجہ سے سڑکیں ندیوں میں تبدیل ہو گئی ہیں۔ کئی مقامات پر لوگوں کی گاڑیاں بند پڑ گئی ہیں جو آمد ورفت میں مزید مسئلہ پیدا کر رہی ہیں۔ بارش اور پانی جمع ہونے کی وجہ سے ممبئی کے کئی علاقوں میں آج اسکول اور کالج بند ہیں۔
View more
Mon, 08 Jul 2024 19:11:35
تیز برسات کی وجہ سے سمندر میں اچھال آنے کے بعد ساحل پر سمندری موجوں سے کھیلنے اور موج مستی کرنے پر ضلع انتظامیہ کی طرف سے پابندی لگائی گئی ہے ، مگر اکثر سیاح اس کی پروا نہیں کرتے اور سمندر کے قریب جا کر موج مستی کرنے کے چکر میں اپنی جان پر کھیلنے جیسی حرکتیں کرتے ہیں ۔
View more
Mon, 08 Jul 2024 19:05:36
ضلع کے مختلف مقامات پر زبردست بارش کی وجہ سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی جس کےبعد متاثرہ علاقوں سے طلبہ اور دیگر مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے فائر ایمرجنسی سروس کی ٹیموں کو تعینات کر دیا گیا ۔
View more
Mon, 08 Jul 2024 18:57:12
بھٹکل تعلقہ ہیبلے گرام پنچایت علاقے میں واقع حنیف آباد میں مسجد عمیر کے قریب مکین جناب ابراہیم خلیل جوباپو کی شکایت ہے کہ ان کے گھر پاس کسی شخص نے برساتی پانی کی نکاسی والے نالے پر غیر قانونی قبضہ کرتے ہوئے اپنا گھر تعمیر کیا ہے جس کی وجہ سے برسات کا پانی آس پاس کے دیگر گھروں کے علاوہ ان کے گھر کمپاونڈ میں جمع ہو جاتا ہے ۔
View more
Mon, 08 Jul 2024 18:46:36
ریاست میں کل ایک ہی دن 175 افراد میں ڈینگو بخار کی تشخص ہوئی ہے۔ اس طرح رواں سال میں ڈینگو کے تصدیق شدہ معاملات کی کل تعداد 7000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران وبا کی وجہ سے 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
View more
Mon, 08 Jul 2024 13:33:37
منگلورو سٹی پولیس نے عوام کو انتباہ دیا ہے کہ علاقے میں چوری کی وارداتیں انجام دینے کی فکر میں سرگرداں چوروں سے ہوشیار رہیں ۔
View more
Mon, 08 Jul 2024 12:29:04
پہلے سے ہی کئی مقدمات کا سامنا کررہےآر جے ڈی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو کے خلاف تقریباً30برس پرانا قتل کیس عدالت پہنچ گیاہے۔ لالو پرساد کے خلاف مظفر پور کی عدالت میں مقدمہ درج کرایاگیا ہے۔
View more
Mon, 08 Jul 2024 12:20:25
بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے دفتر نے اتوار یعنی 7 جولائی کو یہ اطلاع دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy