Wed, 10 Jul 2024 17:19:27
تراکھنڈ کےمنگلور کے ضمنی انتخاب میں مسلم رائے دہندگان کو حق رائے دہی سے روکا گیا اس کے علاوہ ان کے ساتھ مار پیٹ بھی کی گئی۔سوشل میڈ یا پر گردش کرتے ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی مسلموں جن میں بزرگ بھی شامل تھے ان پر حملہ کیا گیا، ان کے کپڑوں پر خون صاف دیکھا جا سکتا ہے، اس میں کئی لوگوں نے الزام لگایا کہ انہیں ووٹ دینے سے روکا گیا۔
View more
Wed, 10 Jul 2024 17:13:34
ای ڈی نے دہلی کی شراب پالیسی میں مبینہ گھوٹالہ کے معاملے میں راؤس ایونیو کورٹ میں چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ چارج شیٹ میں ای ڈی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور ان کی عام آدمی پارٹی کو بھی ملزم بنایا ہے۔ چارج شیٹ میں ای ڈی نے اروند کیجریوال کو مبینہ گھوٹالے کا مرکزی کردار اور سازشی قرار دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، ای ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں گوا انتخابات میں رشوت کی رقم کے استعمال کی بھی خبر تھی۔
View more
Wed, 10 Jul 2024 17:11:34
ممتا بنرجی حکومت کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے مغربی بنگال کے معاملے کو سماعت کے قابل سمجھا ہے اور مرکز کی دلیل کو مسترد کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ہم قانون کے مطابق اس کی میرٹ پر آگے بڑھیں گے۔
View more
Wed, 10 Jul 2024 17:08:28
مہاراشٹر میں ہِٹ اینڈ رَن کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس بار یہ معاملہ ناسک میں پیش آیا ہے، جس میں ایک تیزرفتار کار نےایک خاتون کو ٹکر ماردی۔ ناسک کے گنگاپور روڈ پر پیش آئے اس واقعے میں خاتون کی موت ہو گئی۔ مرنے والی خاتون کا نام ویشالی شندے (36) ہے جو ہنومان نگر کی رہنے والی تھیں۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوا ہے، جس کی بنیاد پر گنگا پور پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
View more
Wed, 10 Jul 2024 17:06:03
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت کی بحالی کو چیلنج کرتے ہوئے عرضی داخل کرنے والے لکھنؤ کے وکیل اشوک پانڈے کو سپریم کورٹ نے سخت پھٹکار لگائی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے ان پر عائد جرمانہ واپس لینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔
View more
Wed, 10 Jul 2024 16:57:54
کرناٹک سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور دلت لیڈر رمیش جیگاجناگی نے کھل کر پارٹی کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ مرکزی وزراء میں سے زیادہ تر اعلیٰ ذات سے ہیں۔ جبکہ دلتوں کو کنارہ کش کر دیا گیا ہے۔ رمیش جیگاجیناگی سات بار ایم پی رہ چکے ہیں اور 2016 سے 2019 تک وزیر مملکت بھی رہ چکے ہیں۔ فی الحال وہ وجے پورہ سیٹ سے الیکشن جیت چکے ہیں۔
View more
Wed, 10 Jul 2024 11:47:09
موسم کا حال بتانے کا ذمہ دار محکمہ موسمیات بارش کے تعلق سے صحیح اطلاع دینے میں بار بارناکام ثابت ہورہا ہے۔ اتوار کو بھٹکل سمیت پورے ساحلی کرناٹکا میں اورینج الرٹ جاری کیا گیا تھا، مگر بارش اتنی زوردار ہوئی کہ بھٹکل میں ہی 209 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی، ہوناور، کمٹہ اور اُڈپی میں کئی لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لئے این ڈی آر ایف ٹیم کو میدان میں اُترنا پڑا تھا،
View more
Wed, 10 Jul 2024 11:36:08
مودی حکومت کا تیسرا دور وزیر اعظم مودی اور وزیر مالیات نرملاسیتا رمن کیلئے سخت دبائو کے درمیان کانٹوں بھرے تاج سے کم نہیں ہے کیوں کہ مرکزی حکومت جن ۲؍پارٹیوں کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے وہ مرکز سے اپنا اپنا حصہ چاہتے ہیں۔
View more
Wed, 10 Jul 2024 11:31:14
ہاتھرس معاملہ میں ایس آئی ٹی کی جانچ رپورٹ کی بنیادپر ایس ڈی ایم، تحصیلدار اور سرکل افسر (ایس او) سمیت ۶؍ افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایس آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں بھولے بابا کو کلین چٹ بھی دے دیا ہے اور اس معاملے میں سازش کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy