Wed, 10 Jul 2024 11:08:54
سمندری طوفان ’بیرل‘ نے امریکا میں تباہی مچا دی ہے۔ تیز آندھی، سیلاب اور درخت گرنے سے 20 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ اسی دوران منگل کو مزید 8 افراد کی موت ہو گئی۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق طوفان کے باعث درخت گرنے اور شدید سیلاب کے باعث 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
View more
Wed, 10 Jul 2024 11:02:24
دکشن کنڑا اور اڈپی کے علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں انجام دینے والی 'چڈّی گینگ' سے وابستہ لٹیروں کو منگلورو، ہاسن اور سکلیشپور پولیس کے اشتراک اور کے ایس آر ٹی سی بس اور پرائیویٹ بس اسٹاف کے تعاون سے سکلیشپور میں گرفتار کر لیا گیا ۔
View more
Tue, 09 Jul 2024 20:11:41
سٹی پولیس کمشنریٹ کے حدود میں ایک اور ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں ایک معمر جوڑے کے گھر میں گھس کر لوٹ مار مچانے کے بعد لٹیرے باہر موجود کار بھی زبردستی اپنے ساتھ لے گئے ، جسے بعد میں مولکی سے بازیافت کیا گیا ۔
View more
Tue, 09 Jul 2024 19:38:41
دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف ای ڈی کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ کا نوٹس لیا ہے۔ عدالت نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف پروڈکشن وارنٹ جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے تمام ملزمان کو 12 جولائی کو پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔
View more
Tue, 09 Jul 2024 18:43:48
اتر پردیش کے کئی اضلاع میں گزشتہ کچھ دنوں سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے کئی اضلاع میں ندیوں میں طغیانی آگئی ہے۔ لکھنؤ، گونڈہ، لکھیم پور، بریلی، بستی میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بہرائچ، شراوستی اور پیلی بھیت میں بھی لوگ سیلاب کی تباہ کاریاں جھیل رہے ہیں۔
View more
Tue, 09 Jul 2024 18:40:03
کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے سابق نائب صدر حامد انصاری کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز ریمارکس کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کی کارروائی شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ مطالبہ راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر کو لکھے گئے خط میں کیا۔
View more
Tue, 09 Jul 2024 18:37:05
یوگا گرو بابا رام دیو کی مشکلات کم ہونے کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ ان کی آیورویدک مصنوعات بنانے والی کمپنی پتنجلی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ اس نے 14 مصنوعات کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے جن کا مینوفیکچرنگ لائسنس اتراکھنڈ حکومت نے معطل کر دیا تھا۔
View more
Tue, 09 Jul 2024 18:01:19
ہاتھرس کے سکندراراؤ میں گذشتہ دو جولائی کو ستسنگ پروگرام کے دوران ہوئی بھگدڑ کے لئے پروگرام آرگنائزر کا اصل خاطی ٹھہرایا گیا ہے وہیں ضلع انتظامیہ کی بھی جوابدہی طے کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy