Thu, 11 Jul 2024 13:22:12
مراٹھا ریزرویشن کے معاملے پر بدھ کو قانون ساز اسمبلی( ودھان سبھا) اور قانون کونسل( ودھان پریشد) دونوں جگہ بر سر اقتدار اور حزب اختلاف کے لیڈروں کی جانب سے جم کر الزام تراشیاں اور ہنگامہ آرائی کی گئی جس کے سبب دونوں ایوانوں میں کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔ دن بھر میں اسمبلی میں مجموعی طور پر ساڑھے ۴؍ گھنٹے جبکہ کونسل میں مجموعی طور پر ڈھائی گھنٹے کے کام کاج ہوسکا۔ اس کے بعد دن بھر کیلئے کارر
View more
Thu, 11 Jul 2024 12:24:54
ہاتھرس میں بھگدڑ کے سبب 120 سے زیادہ افراد کی موت کے معاملہ میں بھارتیہ کسان یونین کے بھانو گروپ کے صدر ٹھاکر بھانو پرتاپ سنگھ نے ستسنگ کرنے والے بھولے بابا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور سخت انداز میں کہا ہے کہ اگر بابا کے حامی بابا پر کارروائی کی مخالفت کریں گے تو ان کی ’کھوپڑی‘ تو ڑ دی جائے گی۔
View more
Thu, 11 Jul 2024 12:20:34
چمولی ضلع میں بدری ناتھ قومی شاہراہ پر دو بڑے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے تھے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ پورا پہاڑ ہی شاہراہ پر گر آیا۔ ان میں سے ایک بدری ناتھ قومی شاہراہ پر جوشی مٹھ میں اور دوسرا پتل گنگا علاقے میں ہوا۔ اس کے بعد آخر کار پتل گنگا سڑک کو ایک بار پھر چار دھام یاتریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے، لیکن جوشی مٹھ کے قریب سڑک کا وہ حصہ جہاں لینڈ سلائڈ ہوئی تھی،
View more
Thu, 11 Jul 2024 12:15:59
راجستھان میں بدھ کو بی جے پی کی بھجن لال حکومت نے اسمبلی میں اپنا پہلا مکمل بجٹ پیش کیا۔وزیر خزانہ دیا کماری نے ۲۵-۲۰۲۴ء کے پہلے مکمل بجٹ میں کئی اہم اعلانات کرتے ہوئےریاست کو۳۵۰؍ بلین ڈالرکی معیشت بنانےکے عزم کا اظہارکیا۔
View more
Thu, 11 Jul 2024 12:11:52
گزشتہ دو ہفتوں سے سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں اور بڑھتی قیمتوں نے عام آدمی کا بجٹ خراب کر دیا ہے۔ ہر سال بارش کے موسم میں سبزیوں کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔ اس بار بھی اضافہ ہوا ہے۔ لوگوں کو گرمی سے کچھ مہلت مل گئی ہو گی لیکن سبزی منڈی اب گرم ہونا شروع ہو گئی ہے۔
View more
Thu, 11 Jul 2024 12:03:43
مراٹھا ریزرویشن تحریک کی قیادت کر رہے منوج جرانگے پاٹل نے ایک بار پھر مہاراشٹر کے وزیر اور دیگر پسماندہ طبقے (او بی سی) لیڈر چھگن بھجبل کو نشانہ بنایا ہے۔ منوج جرانگے نے وزیر چھگن بھجبل پر مراٹھا برادری کے خلاف نفرت پھیلانے کا الزام لگایا اور کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ ریاست میں کنبی برادری کے سرٹیفکیٹ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
View more
Thu, 11 Jul 2024 11:47:35
شہر کے کورٹ روڈ پر واقع ایک بیکری میں دئے گئے پیپر پلیٹوں پر قرآنی آیات نظر آنے کے بعد مسلمانوں نے اس پر اعتراض جتاتے ہوئے پولیس کے پاس شکایت درج کروائی ۔
View more
Thu, 11 Jul 2024 11:45:01
حالیہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے 'چار سو پار' کا جو خواب دیکھا تھا اسے چکناچور کرنے اور اتر پردیش میں شرمناک شکست کے ساتھ ملکی سطح پر صرف 245 سیٹوں محدود کرتے ہوئے سیاسی سمندر میں پارٹی کا بیڑا غرق کرنے میں اتر کنڑا کے رکن اسمبلی اننت کمار ہیگڑے کا ہاتھ ہونے کی بات ان دنوں میں میڈیا میں گردش کر رہی ہے ۔
View more
Thu, 11 Jul 2024 11:40:18
شہر کے گورٹے میں منعقدہ ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے بندرگاہ ، ماہی گیری و اندرونی آبی نقل و حمل منکال وئیدیا نے ریاست کے ماہی گیروں کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے ریاستی محکمہ ماہی گیری نے مختلف علاقوں میں کئی منصوبے منظور کیے ہیں، جس پر 3000 ہزار کروڑ خرچ ہونگے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy