Thu, 11 Jul 2024 19:36:08
سپریم کورٹ نے بچوں میں بڑھتی خودکشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت صحت کو روک تھام کے لیے ہدایات دے دیں عدالت نے کہا کہ بچوں کی خودکشی بہت سنگین سماجی مسئلہ ہے۔ اس کی روک تھام کے لیے مرکزی وزارت صحت کو ہدایت کی گئی کہ وہ عدالت کو ملک میں خودکشی روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرے۔
View more
Thu, 11 Jul 2024 18:42:38
سپریم کورٹ نے بڑے پیمانے پر مبینہ بددیانتی اور دیگر بے ضابطگیوں کی وجہ سے میڈیکل میں گریجویٹ سطح کی تعلیم کے داخلے کے لئے 5 مئی کو ہونے والے قومی اہلیتی داخلہ ٹیسٹ (نیٹ -یوجی) 2024 منسوخ کرکے اس کے دوبارہ انعقاد کی درخواستوں پر اپنی سماعت جمعرات کو 18 جولائی تک ملتوی کردی۔
View more
Thu, 11 Jul 2024 18:32:24
سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے بہار کے ضلع گیا میں چہارشنبہ کے دن شیونندن یادو کے مکان پر چھاپہ مارا جو نیٹ پرچہ سوالات افشاء کیس کا ملزم ہے۔
View more
Thu, 11 Jul 2024 18:25:48
ہندوستانی جیلوں میں ذات پات کی بنیاد پر امتیاز کے معاملے کو اجاگر کرنے والی مفاد عامہ کی عرضی پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے بدھ کوریاستی جیل کے دستورالعمل میں موجود کچھ شقوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت پریشان کن ہیں۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ، جسٹس جے بی پاردی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے ایوارڈ یافتہ صحافی سکنیا شانتھا کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کی اور دونوں ف
View more
Thu, 11 Jul 2024 18:19:53
کرناٹک پولیس نے بدھ کو بی جے پی کے ایم ایل اے بھرت شیٹی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ان پر مبینہ طور یہ الزام ہے کہ انہوں نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ہندوؤں کے تئیں بیانات پر اُنہیں پارلیمنٹ میں طمانچہ رسید کرنے کا بیان دیا تھا۔
View more
Thu, 11 Jul 2024 18:14:27
ڈی کے شیوکمار نے وزیر اعلیٰ سے رام نگر کا نام دوسری بار تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ان کی دلیل ہے کہ نام بدلنے سے رام نگر کو بنگلورو کے وقار کا فائدہ ہوگا۔
View more
Thu, 11 Jul 2024 17:55:20
اتر پردیش کے اناؤ میں ہوئے خطرناک بس حادثے کی جانچ میں کئی سنسنی خیز انکشافات سامنے آر ہے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے بعد یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حادثے کی شکار ہونے والی بس کا نہ تو پرمٹ تھا اور نہ ہی اس کی فٹنس چیک ہوئی تھی۔
View more
Thu, 11 Jul 2024 17:49:46
ملک کے کسان ایک بار پھر سڑکوں پر اترنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ حکومت کے خلاف احتجاج کا یہ فیصلہ سنیوکت کسان مورچہ کی میٹنگ میں کیا گیا ہے، جس میں 17 ریاستوں سے کسانوں کے 150 نمائندے شریک ہوئے۔ اس میٹنگ میں ایم ایس پی، کسانوں کو پینشن سمیت کسانوں سے متعلق دیگر مسائل پر حکومت کے خلاف ایک بڑے احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 11 Jul 2024 17:47:40
دہلی-این سی آر سمیت کئی ریاستوں میں بارش ہو رہی ہے۔ کچھ ریاستوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب جیسے حالات ہیں۔ ادھر محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ چار سے پانچ روز تک بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy