Tue, 26 Mar 2019 10:55:15
وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کے خلاف ریاستی پولیس مہاسنگھا کے صدر ششی دھرنے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔ اپنی شکایت میں انہوں نے کہاکہ اسمبلی انتخابات کے موقع پرکمار سوامی نے اپنی ذاتی تفصیلات کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن کو معلومات فراہم نہیں تھیں۔
View more
Tue, 26 Mar 2019 10:48:01
نگلورنارتھ لوک سبھا حلقہ سے مجھے کانگریس کی ٹکٹ دی جائے۔ پارٹی ہائی کمان اگر شام تک فیصلہ نہیں کرے گا تو آزاد امیدوار کے طورپر انتخابی میدان میں اتر جاؤں گا۔ یہ باتیں سابق رکن پارلیمان ایچ ٹی سانگلیانہ نے کانگریس قائدین کو انتباہ دیتے ہوئے کہیں۔
View more
Tue, 26 Mar 2019 10:43:49
کرناٹک میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلہ کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لئے صرف ایک دن باقی ہے۔ کانگریس نے آج کہاہے کہ مخلوط پارٹنر جے ڈی ایس نے بنگلور نارتھ حلقہ کی سیٹ کانگریس کے لئے چھوڑ دی ہے۔
View more
Mon, 25 Mar 2019 23:57:13
دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو ای ڈی سے پوچھا کہ کیا رابرٹ واڈرا کے خلاف منی لانڈرنگ کیس منسوخ کرنے کے مطالبے والی پٹیشن سماعت کے قابل ہے۔
View more
Mon, 25 Mar 2019 23:55:13
مہاراشٹر کے بیڑ ضلع میں این سی پی کی ایک کونسلر کے شوہر کابھیڑ نے پیر کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔بھیڑ کو شک تھا کہ اغوا کے ایک معاملے میں وہ شکلیگرکمیونٹی کی مدد کر رہے ہیں۔
View more
Mon, 25 Mar 2019 23:52:35
قومی لوک دل کے سربراہ چودھری اجیت سنگھ نے لوک سبھا انتخابات کے لئے مظفر نگر سیٹ سے ایس پی۔بی ایس پی۔آر ایل ڈی اتحاد کے امیدوار کے طور پر پیر کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کی۔
View more
Mon, 25 Mar 2019 23:49:28
مرکزی وزیر نتن گڈکری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے خلاف ہندوستانی فضائیہ کی کارروائی کو عام انتخابات سے نہیں جوڑا جانا چاہئے اور نہ ہی کسی کو اس کا سیاسی فائدہ یا سہرہ لینا چاہیے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy