Tue, 26 Mar 2019 16:53:13
چھوٹی دیسی کشتی (پاتی ) میں مچھلی کے شکار کے لئے سمندر میں جانے والا ایک شخص ڈوب کر لاپتہ ہوگیا ہے ۔ کوسٹل سیکیوریٹی پولیس، نیوی کا عملہ اور ماہر غوطہ خوروں کی مدد سے لاپتہ ماہی گیر کو تلاش کرنے کی مہم جاری ہے۔
View more
Tue, 26 Mar 2019 16:50:59
بی پی ایل راشن کارڈ رکھنے والوں کو انّا بھاگیہ اسکیم کے تحت مفت فراہم کیے جانے والاچاول غیر قانونی طور پر کسی اور جگہ لے جایاجارہاتھا جسے پولیس نے ضبط کرلیا ہے۔
View more
Tue, 26 Mar 2019 16:48:18
ایک تین رکنی لٹیروں کی ٹیم نے نیشنل ہائی وے 75پر مال سے لدے ہوئے ٹرک کو روکا اور ڈرائیور کے منھ میں کپڑا ٹھونس کر اسے باندھنے کے بعد ٹرک سے کچھ ساما ن کے علاوہ ٹرک ڈرائیور کے پاس موجود 5,200روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
View more
Tue, 26 Mar 2019 16:45:37
منگلورو سے بھٹکل کے لئے سپلائی کی جانے والی ریت سے بھری لاری کو کنداپور پولیس نے ضبط کرلیا اور اس ضمن میں سات ملزمین کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
View more
Tue, 26 Mar 2019 12:57:45
ریاستی بی جے پی کے نائب صدر اور سینئر لیڈر بابو راؤ چوہان نے آج بی جے پی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ گلبرگہ لوک سبھا حلقے سے بی جے پی کی ٹکٹ کے دعویدار سمجھے جانے والے بابو راؤ چوہان نے اس حلقے سے کانگریس سے مستعفی ہوکر بی جے پی میں شامل ہونے والے امیش جادھو کو ٹکٹ دئے جانے پر ناراضی ظاہر کرتے ہوئے اپنے اس فیصلے کا اعلان کیا۔
View more
Tue, 26 Mar 2019 12:55:23
ریاست میں 23 اپریل کو ہونے والے دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات کے لئے نوٹی فکیشن 28 مارچ کو جاری ہوگا جس کے ساتھ ہی اس مرحلے میں پولنگ کے لئے طے کئے گئے 14حلقوں میں نامزدگیوں کا داخلہ شروع ہوجائے گا۔
View more
Tue, 26 Mar 2019 12:53:00
ایس ایس ایل سی امتحانات کا دوسرا پرچہ آج ریاست بھر میں لکھا گیا۔ ریاست بھر میں تقریباً ساڑھے آٹھ لاکھ طلبا نے مختلف مراکز میں ریاضی کا امتحان لکھا،
View more
Tue, 26 Mar 2019 12:49:47
منڈیا میں آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اترنے والی سمالتا نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے ان پر نظر رکھنے کے لئے ان کے گھر کے اطراف جاسوس متعین کردئے ہیں اور ان کے فون کالوں کو بھی ٹیپ کیا جارہاہے۔
View more
Tue, 26 Mar 2019 12:47:17
ریاستی اسمبلی سے باغی کانگریس رکن اسمبلی امیش جادھو کے استعفے کو منظور کرنے یا نہ کرنے کے متعلق اسمبلی اسپیکر رمیش کمار نے آج اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy