Wed, 19 Jun 2019 21:38:21
ایس ایس ایل سی میں ناکام ہونے والے طلبا و طالبات کے لئے مورخہ 21 جون سے 28 جون کے لئے سپلیمنٹری امتحانات منعقد کئے گئے ہیں اور متعینہ مدت میں امتحانی مراکز کے 200 میٹر تک کے دائرہ میں امتناعی احکامات دفعہ 144 جاری کئے گئے ہیں، اس بات کی اطلاع اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے دی ہے۔
View more
Wed, 19 Jun 2019 21:26:18
اُڈپی کے مضافاتی علاقہ کورنگرا پاڑی میں آٹو رکشہ اور بس کے درمیان ہوئی خطرناک ٹکر میں آٹو رکشہ کےپرخچے اُڑ گئے جبکہ رکشہ پر سوار باپ اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں کو قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں بیٹے کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
View more
Wed, 19 Jun 2019 20:47:11
محکمہ ریوینیو کے ریاستی وزیر آر وی دیشپانڈے نے منگلورو اور اڈپی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مانسون سے درپیش خطرات سے نپٹنے کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
View more
Wed, 19 Jun 2019 20:04:11
اتی کرم زمینوں کو سکرم کرنے کی درخواستوں کا ازسر نو جائزہ لینے کے سلسلے میں بات چیت اتی کرم ہوراٹا سمیتی کو ملاقات کا وقت دینے کے باوجود بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا کے دفتر میں موجود نہ رہنے پر وفد کے اراکین اپنی ناراضی اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔
View more
Wed, 19 Jun 2019 14:50:42
مُلکی پولیس اسٹیشن سے وابستہ پولیس افسران نے ایک بین الریاستی چوروں کی ٹولی سے تعلق رکھنے والے دو ملزمین کوگرفتار کرنے کے بعدان کے قبضے سے 40لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس ٹولی کے دیگر2دیگر اراکین بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
View more
Wed, 19 Jun 2019 12:38:13
کرناٹک کے سابق ریاستی وزیر آرروشن بیگ کے خلاف کانگریس نے کارروائی کی ہے۔ انہیں پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے۔ روشن بیگ نے کانگریس کے ریاستی لیڈروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی سے منظوری ملنے کے بعد کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے۔
View more
Wed, 19 Jun 2019 12:19:40
کپتان ایان مورگن کے ریکارڈ 17 چھکوں سے آراستہ 148 رنوں کی بہترین اننگ کی بدولت دنیا کی نمبرایک ٹیم انگلینڈ نے افغانستان کو آئی سی سی ورلڈ کپ میچ میں منگل کے روز 150 رن سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں سرفرہست مقام حاصل کر لیا۔ انگلینڈ نے اس میچ میں ریکارڈ توڑکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 اوورمیں 6 وکٹ پر 397 رن کا اس ورلڈ کپ کا اپنا بہترین اسکوربنا لیا۔
View more
Wed, 19 Jun 2019 11:34:27
دہلی کے مکھرجی نگر علاقہ میں کل پولس اور آٹو ڈرائیور کے بیچ ہوئے جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیا۔
View more
Wed, 19 Jun 2019 11:29:06
روڈٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کہاکہ ملک میں کم تعلیم یافتہ لوگوں کو روزگار کے مواقع دستیاب کرانے کے لئے ڈرائیوروں کے لئے آٹھویں تک کی تعلیم کی کم از کم تعلیمی اہلیت کی لازمیت کو ختم کردیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy