Tue, 13 Aug 2024 17:05:50
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے منگل کو کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں اپنی بیوی کو اپنی بہن کے خلاف لڑانا ان کی غلطی تھی۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ میں اپنی تمام بہنوں سے پیار کرتا ہوں۔‘‘ خیال رہے کہ اجیت پوار کی بیوی سنیترا پوار بارامتی لوک سبھا حلقہ سے سپریا سولے کے خلاف الیکشن لڑی تھیں اور سپریا سولے سے ہار گئی تھیں۔
View more
Tue, 13 Aug 2024 17:01:13
ہنڈن برگ-اڈانی معاملہ ایک بار پھر سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ امریکی شارٹ سیلر فرم کی طرف سے مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کی چیئرپرسن مادھبی پوری بوچ کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی اور یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ اڈانی گروپ سے منسلک ہیں۔
View more
Tue, 13 Aug 2024 16:57:26
عصمت دری کا قصوروار ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ 21 دن کی فرلو ملنے کے بعد ایک بار پھر منگل کو سُناریا جیل سے باہر آ گیا۔ رام رحیم کو صبح 6.30 بجے اسے پولیس کے سخت تحفظ میں رہا کیا گیا۔ بابا اپنی چھٹی کی یہ مدت اتر پردیش کے باغپت ضلع میں واقع برناوا آشرم میں گزارے گا۔
View more
Tue, 13 Aug 2024 16:55:00
سپریم کورٹ نے منگل کو پتنجلی کی مصنوعات کے حوالے سے یوگا گرو رام دیو اور آچاریہ بالکرشن کے خلاف جاری توہین عدالت کیس کو بند کر دیا۔ پتنجلی پروڈکٹس پر چلائے جانے والے گمراہ کن اشتہارات اور دوائیوں سے متعلق دعووں کے بارے میں دونوں کی طرف سے تحریری ضمانتیں دی گئیں، جنہیں عدالت نے قبول کر لیا۔ اس طرح بابا رام دیو اور آچاریہ بال کرشن کو ملک کی عدالت عظمیٰ سے بڑی راحت حاصل ہو گئی۔
View more
Tue, 13 Aug 2024 16:52:10
دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا 17 مہینوں بعد جیل سے باہر آ چکے ہیں اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کارکنوں میں اس کی خوشی بھی دیکھی جا رہی ہے۔ اب سب کی نظریں اروند کیجریوال کی رہائی پر مرکوز ہیں۔ تہاڑ جیل میں بند دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے مبینہ شراب گھپلہ معاملے میں سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے، جس پر 20 اگست کو سماعت ہوگی۔
View more
Tue, 13 Aug 2024 12:08:44
ایک کے بعد ایک کئی معاملوں میں سپریم کورٹ نے یوپی حکومت بالخصوص افسران کومتنبہ کیا ہے مگر حالات بدل نہیں رہے ہیں۔ تازہ معاملہ میںسپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو پھٹکارلگاتے ہوئےلاپروا افسران کی فہرست طلب کرلی ہے۔ ریاست کی اہم اپوزیشن جماعت سماجوادی پارٹی نے عدالت کے اس حکم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوپی حکومت خود کو عدالت سے بالاترسمجھتی ہے ۔ انصاف کے عمل کو نظر اندازکرنا اسی کا نتیجہ ہے۔
View more
Tue, 13 Aug 2024 11:55:40
کانگریس نے اڈانی گروپ کی آف شور کمپنیوں میں سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی سربراہ کی سرمایہ کاری کےتعلق سے ہنڈن برگ کے تازہ انکشاف کے معاملے میں پیر کو اپنا حملہ تیز کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس معاملے کی جانچ کیلئے اگر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جےپی سی) قائم نہ کی گئی تو پارٹی ملک گیر احتجاج کریگی۔
View more
Tue, 13 Aug 2024 11:48:30
ملک کی کئی ریاستوں میں لگاتار ہو رہی بارش سے عوامی زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ لینڈ سلائڈ کے واقعات اور سیلاب جیسی صورتحال نے لوگوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
View more
Tue, 13 Aug 2024 11:35:57
کولکاتا میں زیر تربیت خاتون ڈاکٹر کو مبینہ طور پر جنسی استحصال کے بعد قتل کرنے کے معاملہ ملک بھر میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ اسی ضمن میں ملک بھر کے ڈاکٹروں نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور او پی ڈی خدمات معطل کر دی ہیں۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق فیڈریشن آف آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشن (فیما) نے آج منگل 13 اگست سے ملک گیر احتجاج اور او پی ڈی اور دیگر خدمات بند رکھنے کی کال دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy