Mon, 12 Aug 2024 10:59:20
بہار کی راجدھانی پٹنہ میں موسلا دھار بارش کے بعد پورا شہر پانی پانی ہوگیا ہے۔ کئی جگہ نالی اور گڈھوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے۔ یہاں تک کہ بہار قانون ساز اسمبلی احاطہ، آس پاس کے کئی وزیروں کے بنگلوں اور پٹنہ کے کئی اسپتالوں میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے۔
View more
Mon, 12 Aug 2024 10:46:42
11 اگست 2024کو ملک کے کئی حصوں میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے صورتحال بدل گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمالی ہندوستان سمیت کئی ریاستوں میں اگلے چند دنوں تک بارش کا امکان ہے۔ دریں اثنا، حکام نے بتایا کہ شدید بارش کی وجہ سے امرناتھ یاترا کو معطل کر دیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اب یہ سفر دونوں راستوں پر معطل ہے۔
View more
Mon, 12 Aug 2024 10:38:54
دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے اتوار کو کہا لگایا کہ دہلی کے شہری اپنی جانوں کی قربانی دے کر عام آدمی پارٹی (عآپ) اور بی جے پی حکومتوں کی ناکامیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، موسلادھار بارش کی وجہ سے پانی جمع ہونے سے دہلی والوں کی زندگی خطرے میں ہے۔
View more
Mon, 12 Aug 2024 10:35:23
سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی (پی آئی ایل) دائر کی گئی ہے۔ اس میں مرکزی حکومت سے ان روہنگیا پناہ گزینوں کو رہا کرنے کے لیے ہدایات مانگی گئی ہیں جنہیں دو سال یا اس سے زیادہ عرصے سے غیر معینہ مدت کے لیے حراست میں رکھا گیا ہے۔
View more
Mon, 12 Aug 2024 10:31:30
امریکی سرمایہ کاری فرم ’’ہنڈن برگ ریسرچ ‘‘ نے اپنی تازہ رپورٹ میں شیئر مارکیٹ کو منضبط کرنے والے ادارہ ’’سیکوریٹیزاینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا‘‘(سیبی) کی چیئر پرسن مادھوی پوری بچ اور اڈانی کے درمیان سانٹھ گانٹھ کا انکشاف کرکے ہندوستانی بازار میں پھر تہلکہ مچادیا ہے۔
View more
Sun, 11 Aug 2024 22:39:22
پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر حملوں کے الزام میں یوگی کے زیر اقتدار اترپردیش کے غازی آباد میں مبینہ ہندو رکھشا دل (ایچ آر ڈی) کے کارکنوں نے جھگی جھونپڑیوں میں رہنے والے غریب مسلمانوں پر حملہ کردیا اور ان کے خیمے اکھاڑتے ہوئے توڑ پھوڑ کے ساتھ ان کے سامان کو بھی نذر آتش کردیا
View more
Sun, 11 Aug 2024 19:53:13
پی ا یم مودی کے وایناڈ دورے کے درمیان کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے منی پور کا دورہ کرنے کے بھی اپیل کی ہے۔ اے این آئی کے ساتھ بات چیت میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے کہا ہے کہ وایناڈ لینڈ سلائیڈنگ میں تقریباً 300 لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔
View more
Sun, 11 Aug 2024 19:38:08
ہندوستان کے سابق وزیر خارجہ کے نٹور سنگھ دو ہفتے تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد سنیچر کو 93سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
View more
Sun, 11 Aug 2024 19:32:40
معاشرے میں بڑھتی ہوئی مذہبی جنونیت نوجوانوں کے ذہنوں کو متاثر کر رہی ہے۔ ایسی ہی ایک پریشان کن مثال بہار کے مظفر پور میں سامنے آئی، جہاں پانچ چھ لڑکوں کے ایک گروپ نے ایک مسلم نوجوان پر حملہ کیا اور اسے ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy