Mon, 12 Aug 2024 17:06:28
شمبھو بارڈر پر جمع ہو کر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے کسانوں کو آج سپریم کورٹ نے پھٹکار لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شاہراہ کو پارکنگ تصور نہ کریں اور وہاں سے ٹریکٹر ہٹائیں۔ عدالت عظمیٰ نے شمبھو بارڈر کو جزوی طور پر کھولنے کا حکم صادر کرتے ہوئے آج یہ بیان دیا۔
View more
Mon, 12 Aug 2024 17:02:40
ہنڈن برگ کی رپورٹ نے اڈانی گروپ کے لیے پیر کا دن 'سیاہ' بنا دیا ہے۔ جیسی کی اُمید تھی آج بازار کھلتے ہی اڈانی گروپ کے شیئر پوری طرح بکھر گئے۔ شروعاتی دور میں اڈانی گروپ کے شیئروں میں 17 فیصد تک کی زبردست کمی دیکھنے کو ملی ہے۔
View more
Mon, 12 Aug 2024 16:59:19
'ملینیم سٹی' کے نام سے مشہور گرو گرام میں اتوار کو پورے دن بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی جماؤ کا بڑا مسئلہ پیدا ہو گیا۔ دہلی- گروگرام اکسپریس وے کے نرسنگھ پور کھنڈ اور بسؑی اور گولف کورس ایکسٹینشن روڈ کے قریب کے علاقوں میں پانی کا زبردست جماؤ رہا۔ موسلادھار بارش سے گرو گرام کی سڑکیں پانی جماؤ کی وجہ سے تالاب میں تبدیل ہوچکی ہیں۔ ہر طرف پانی ہی پانی دکھائی دے رہا ہے۔
View more
Mon, 12 Aug 2024 16:57:12
دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں پھنسی بی آر ایس (بھارت راشٹر سمیتی) کی لیڈر کے کویتا نے اپنی ضمانت سے متعلق سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ اس معاملے میں آج عدالت عظمیٰ میں سماعت ہوئی اور عدالت نے بی آر ایس لیڈر کی ضمانت عرضی پر سی بی آئی و انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
View more
Mon, 12 Aug 2024 16:53:40
کانگریس نے سیبی کی چیف مادھبی بُچ کے خلاف ہنڈن بارگ ریسرچ کے الزامات کو لے کر پیر کے روز ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور سپریم کورٹ سے گزارش کی کہ وہ اس معاملے کی جانچ سی بی آئی یا ایس آئی ٹی کو سونپ دے۔
View more
Mon, 12 Aug 2024 16:49:00
این سی پی (ایس پی) لیڈر اور لوک سبھا رکن سپریا سولے کا موبائل فون اور واٹس ایپ ہیک کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اس کی اطلاع خود سپریا سولے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ ہیکرس ان سے پیسوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی سپریا سولے نے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ انھیں کوئی بھی فون یا میسج نہ کریں۔
View more
Mon, 12 Aug 2024 13:25:45
کرناٹک کے قلب شہر داونگیرے میں اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس (اے پی سی آر) کے زیر اہتمام نئے قوانین کی جانکاری اور عوام کے حقوق کے متعلق شہریوں میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے اہم ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
View more
Mon, 12 Aug 2024 12:51:18
سکلیشپور-بلّو پیٹے کے درمیان چٹان کھسکنے کی وجہ سے ریلوے کی پٹریوں کو جو نقصان پہنچا تھا اس کی مرمت کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے کل تک کے لئے بعض ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ہے ۔
View more
Mon, 12 Aug 2024 12:45:53
امسال مانسون میں بشمول اتر کنڑا ساحلی اضلاع نے سالانہ برسات کا جو عمومی پیمانہ ہوتا ہے اسے پورا کر لیا جبکہ ابھی مانسون کا سیزن ختم ہونے میں ڈیڑھ مہینے کا وقت باقی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy