Thu, 29 Aug 2024 11:45:10
کولکاتا کے آر جی کر میڈیکل کالج و اسپتال میں زیر تربیت خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری و قتل معاملہ پر احتجاجی مظاہرے ہنوز جاری ہیں۔ بی جے پی نے آج ’بنگال بند‘ بھی کیا ہے، لیکن اس تعلق سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’بی جے پی انصاف نہیں چاہتی، وہ صرف بنگال کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ ’’ہم ایسا قانون لائی
View more
Thu, 29 Aug 2024 11:42:00
اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ہلدوانی فساد معاملے میں پولیس کی بربریت کا شکار ہوئی 6 خواتین سمیت 50 ملزمین کی ضمانت عرضی پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی عرضی منظور کر لی ہے۔ ہائی کورٹ نے ذیلی عدالت کو ہدایت دی ہے کہ ملزمین کو ایک ذاتی مچلکہ اور مشروط ضمانت کے ساتھ رِہا کیا جائے۔ ان ملزمین کو فروری کے دوسرے ہفتہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔
View more
Thu, 29 Aug 2024 11:39:15
دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے آج عام آدمی پارٹی (عآپ) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی جگہ آپس میں نورا کشتی کرنے کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈران اور عآپ حکومت کے وزراء کی لڑائی سڑک پر آ چکی ہے۔ دہلی کی عوام دونوں کی ذیلی درجہ والی سیاست کو بخوبی دیکھ رہی ہے۔ دونوں پارٹیاں بس آئندہ اسمبلی انتخاب میں دہلی کا اقتدار ہتھیانے کے ل
View more
Thu, 29 Aug 2024 11:35:06
مشہور اداکارہ اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنگنا رانوت نے گزشتہ دنوں کسانوں اور کسان تحریک سے متعلق انتہائی قابل اعتراض بیان دیا تھا جس کے لیے انھیں پارٹی نے ہی پھٹکار لگا دی تھی۔ اب اس پھٹکار کا اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ انھوں نے اپنے متنازعہ بیان کے لیے پارٹی سے معافی مانگ لی ہے۔
View more
Thu, 29 Aug 2024 11:29:17
کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے کہا ہے کہ جن اسکیموں کو حکومت کامیابی قرار دے رہی ہے وہ کانگریس حکومت کے دوران بنی تھیں لیکن مودی حکومت نے ان کے نام بدل کر اب ان ہی اسکیموں کو عوام کا پیسہ لوٹنے کا ذریعہ بنادیا ہے۔
View more
Thu, 29 Aug 2024 11:20:24
مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے بدھ کو بلایا گیا ریاست گیر بند آج صبح 6 بجے سے شروع ہوا، جس سے سڑکوں پر پرائیویٹ گاڑیاں، پرائیویٹ دفاتر اور اسکولوں میں حاضری کم رہی اور معمولات زندگی جزوی طور پر متاثر ہوئے شمالی 24 پرگنہ میں بی جے پی لیڈر نے دعویٰ کیا کہ ان کی کار پر ترنمول کانگریس کے غنڈوں نے فائرنگ کی اور حکمراں پارٹی نے الزام لگایا کہ بھگوا پارٹی کے کارکنوں نے زبردستی
View more
Thu, 29 Aug 2024 11:06:30
گجرات میں بارش سے متعلقہ واقعات میں مزید 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس طرح تین روز میں بارش سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ بدھ کو مسلسل چوتھے دن بھی ریاست کے کچھ حصوں میں شدید بارش جاری رہی۔ وہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 17800 افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔
View more
Thu, 29 Aug 2024 10:56:04
گجرات میں بارش سے متعلق واقعات میں مزید 9 افراد ہلاک ہوگئے جس کے ساتھ ہی دو دن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16 ہوگئی۔
View more