Sat, 31 Aug 2024 12:14:32
کیرالہ کے کئی اضلاع میں جمعہ کی صبح موسلا دھار بارش ہوئی، جس کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا اور ریاست کے کئی حصوں میں ٹریفک جام ہو گیا۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کیرالہ کے کوٹایم اور ایرناکولم اضلاع میں ایک یا دو مقامات پر تیز بارش اور 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔
View more
Sat, 31 Aug 2024 12:10:13
وقف (ترمیمی) بل پر جمعہ کو منعقدہ جے پی سی کا دوسرا اجلاس بھی کافی ہنگامہ خیز رہا اور بی جے پی اور اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ اجلاس کے دوران دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو جیل میں کر افغانستان اور ’اکھنڈ بھارت‘ تک کا ذکر کیا گیا۔
View more
Sat, 31 Aug 2024 12:06:58
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے پارٹی عہدیداروں کی تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ تمام ریاستوں کے لیے مقرر کردہ اے آئی سی سی سیکریٹریز اور جوائنٹ سیکریٹریز متعلقہ ریاستوں کے انچارج جنرل سیکریٹریوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
View more
Sat, 31 Aug 2024 12:00:54
ہندوستان نے جمعہ یعنی 30 اگست کو بنگلہ دیش کی جانب سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کے کسی بھی ممکنہ مطالبے کے معاملے پر تفصیل سے بات کرنے سے انکار کردیا۔ تاہم ہندوستان نے اعتراف کیا کہ پڑوسی ملک میں بدامنی کے باعث ترقیاتی منصوبوں پر کام رکا ہوا ہے۔
View more
Sat, 31 Aug 2024 11:38:05
’پتنجلی‘ کے لیے پریشانیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اب دہلی ہائی کورٹ نے ’پتنجلی‘ کے ’دِویہ دَنت منجن‘ کو مبینہ طور سے ویجیٹیرین (سبزی والا) برانڈ کی شکل میں پیش کرنے کے خلاف کارروائی کیے جانے کی گزارش سے متعلق عرضی پر متعلقہ فریقین سے جواب طلب کیا ہے۔ جمعہ کے روز اس عرضی پر سماعت ہوئی جس میں مرکزی حکومت سے بھی جواب مانگا گیا ہے۔
View more
Sat, 31 Aug 2024 11:34:12
مہاراشٹر میں چھترپتی شیواجی کا ایک مجسمہ منہدم ہونے سے ریاستی حکومت ہی نہیں، مرکز کی مودی حکومت کو بھی اپوزیشن پارٹیاں لگاتار تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ آج وزیر اعظم نریندر مودی نے پالگھر میں ایک جلسۂ عام کے دوران شیواجی کا مجسمہ ٹوٹنے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے سر جھکا کر ان سے معافی مانگی۔ لیکن کانگریس نے پی ایم مودی کی اس معافی کو ’ڈھونگ‘ (نمائش) قرار دے دیا ہے۔
View more
Sat, 31 Aug 2024 11:26:51
وقف (ترمیمی) بل 2024 کے لیے تشکیل جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی آج دوسری میٹنگ ہوئی جو انتہائی اہم ثابت ہوئی۔ جے پی سی کی میٹنگ میں وقف قانون پر عام لوگوں سے مشورہ طلب کرنے کا فیصلہ ہوا ہے جو کہ ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس کے لیے فون نمبر اور لوک سبھا سکریٹریٹ کے ویب سائٹ کا لنک جاری کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 31 Aug 2024 11:24:29
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال جیل میں ہیں اور ان کے پیچھے حکومت کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ دہلی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر وجیندر گپتا کی قیادت میں آج بی جے پی اراکین اسمبلی پر مشتمل وفد نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
View more
Sat, 31 Aug 2024 11:18:51
ہندوستان کی معاشی شرح ترقی رواں مالی سال 25-2024 کی پہلی اپریل-جون سہ ماہی میں گھٹ کر 15 ماہ کی ذیلی سطح 6.7 فیصد پر آ گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy