Thu, 29 Aug 2024 13:04:21
بھٹکل ٹاون پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی ایک شکایت کے مطابق دیر رات کو اپنے دوست سے ملاقات کے بعد بھٹکل مخدوم کالونی سے واپس لوٹنے والے محمد کیف عرفان ملپا نامی نوجوان پر تین چار لوگوں نے اندھیرے میں گھیر کر حملہ کیا ہے ۔
View more
Thu, 29 Aug 2024 12:54:24
ایک نجی بس کے ذریعے بھٹکل سے بینگلورو جانے کے دوران شہر کے ایک مسافر کو بینگلورو سے کافی دور سنسان علاقے میں چھوڑ کر بس آگے نکل جانے کا معاملہ دو دن پہلے پیش آیا جس کے خلاف بھٹکل ٹاون پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی ہے ۔
View more
Thu, 29 Aug 2024 12:41:09
امریکی صدارتی انتخاب دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ڈیموکریٹک اور ریپبلکن امیدوار ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی ہوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔ اس درمیان ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے، جس کے تحت انہیں 200 سے زائد سابق ریپبلکن رہنماؤں کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ ان سابق ریپبلکن لیڈران نے اپنے کھلے خط میں ترقی پسند ریپبلکن حامیوں سے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے بجائے کملا ہیرس کی حمایت
View more
Thu, 29 Aug 2024 12:30:39
مرکزی حکومت نے بدھ کو یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کو امتحانات دینے والے امیدواروں کے آدھار کی تصدیق کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس نئے نظام کے تحت یو پی ایس سی اب امتحانات میں شامل ہونے والے امیدواروں کے آدھار کی تصدیق کرے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ جو شخص امتحان دے رہا ہے وہ اصلی امیدوار ہے نہ کہ کوئی فرضی شخص۔
View more
Thu, 29 Aug 2024 12:26:26
دہلی-این سی آر میں دیر رات سے موسلادھار بارش جاری ہے۔ نوئیڈا، غازی آباد، فرید آباد، گریٹر نوئیڈا سمیت این سی آر کے بیشتر علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہے۔ دہلی-این سی آر کے مختلف علاقوں سے پانی جمع ہونے کی تصویریں سامنے آئی ہیں۔ آبی جماؤ کے سبب سڑکوں پر گاڑیوں کی رفتار ماند پڑ گئی اور ٹریفک جام ہو گیا۔
View more
Thu, 29 Aug 2024 12:22:49
ہریانہ اسمبلی انتخابات کے درمیان انتخابی کمیشن نے بی جے پی کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ نوٹس بی جے پی کے سوشل میڈیا ہینڈل نے مہم کے ویڈیو میں ایک بچے کے استعمال کے حوالے سے بھیجا ہے۔ مرکزی الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے اس ویڈیو کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ درحقیقت انتخابات سے متعلق سرگرمیوں اور مہم میں بچوں کا استعمال انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تصور کیا جاتا ہے۔
View more
Thu, 29 Aug 2024 12:19:07
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے اتر پردیش کے فرخ آباد میں دو لڑکیوں کی موت پر بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت سے انصاف کی امید رکھنا بھی گناہ ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ فرخ آباد میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، متاثرہ خاندان کے ساتھ انتظامیہ کا ایسا رویہ کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
View more
Thu, 29 Aug 2024 12:15:22
مسلم منافرت پر مبنی بیان دینے کے لیے مشہور آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے آج ایک بار پھر ایسا بیان دیا ہے جس پر انھیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انھوں نے آسام اسمبلی میں اپنی بات رکھنے کے دوران ’میاں مسلم‘ لفظ کا استعمال کیا جس پر اپوزیشن پارٹیوں نے سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ اس معاملے میں آسام کی 18 اپوزیشن پارٹیوں نے وزیر اعلیٰ کے خلاف پولیس میں تحریری شکایت کی ہے اور نفرت پھیلانے ک
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy