Wed, 28 Aug 2024 11:09:22
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے منگل کے روز مرکزی حکومت پر ’ٹیکس ٹیررزم‘ کے ذریعہ سے متوسط طبقہ کی کمر توڑنے کا الزام عائد کیا اور دعویٰ کیا کہ یہ سب وزیر اعظم نریندر مودی کے ’متروں‘ کی ملکیت بچانے اور بڑھانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اس دہشت گردی اور ناانصافی کے خلاف سبھی محنت کش و ایماندار ہندوستانی شہریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
View more
Wed, 28 Aug 2024 11:06:25
بی جے پی نے آج نبنّا مارچ میں حصہ لینے والوں پر مبینہ پولیس زیادتی کے خلاف 28 اگست کو مغربی بنگال میں 12 گھنٹے کے بند کی اپیل کی ہے۔ حالانکہ مغربی بنگال حکومت نے اس بند کو ناکام بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ حکومت نے ریاستی عوام سے بی جے پی کی اپیل پر 12 گھنٹے کے بند میں حصہ نہیں لینے کی گزارش کی اور کہا کہ انتظامیہ یہ یقینی بنائے گا کہ بند کے سبب معمولات زندگی متاثر نہ ہو۔
View more
Wed, 28 Aug 2024 11:01:06
کولکاتا کا آر جی کر اسپتال لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اب اس اسپتال میں مالی بے ضابطگی کا معاملہ سامنے آیا ہے جس پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کیس درج کیا ہے۔ ایجنسی نے جانچ شروع کر دی ہے اور اس کے دائرے میں اسپتال کے کئی افسران ہیں۔ سی بی آئی کی طرف سے کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر ای ڈی نے اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش اور دیگر کی مدت کار میں ہوئی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کو لے کر منی لان
View more
Wed, 28 Aug 2024 10:58:38
راجستھان کے جودھپور میں ایک بار پھر نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ گھر سے ناراض ہو کر نکلی 14 سال کی ایک لڑکی سے شہر کے مہاتما گاندھی اسپتال احاطہ میں زناکاری ہوئی ہے جس کے بعد لوگوں میں زبردست غم و غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تین لوگوں نے مل کر اس شرمناک واقعہ کو انجام دیا اور پھر سبھی فرار ہو گئے۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزمین میں سے ایک مہات
View more
Wed, 28 Aug 2024 10:39:10
جموں و کشمیر سمیت شمال مغرب سے مغرب، وسطی اور شمال مشرقی ہندوستان تک موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ تقریباً پورا گجرات اور مغربی راجستھان سیلاب کی زد میں ہے۔ دونوں ریاستوں کے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔
View more
Wed, 28 Aug 2024 10:32:56
کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے 31 اگست کو 'راج بھون چلو' تحریک کی اپیل کی ہے۔ شیوکمار نے منگل کو یہ کال گورنر تھاور چند گہلوت پر دباؤ ڈالنے کے لیے دی ہے۔ گورنر پر الزام ہے کہ وہ بی جے پی لیڈروں کے خلاف مقدمات چلانے کی منظوری نہیں دے رہے، جبکہ وزیر اعلیٰ سدارمیا کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی۔
View more
Tue, 27 Aug 2024 19:19:47
اڈپی ضلع کے کارکلا میں چند دن قبل پیش آئے ہوئے اغوا اور عصمت دری کے جس معاملے کو بی جے پی نے لو جہاد کا نام دے کر ہنگامہ کھڑا کر رکھا تھا اس میں اچانک ایک ایسا موڑ آیا ہے جس سے بی جے پی کے خیمے میں گھبراہٹ اور بے چینی پیدا ہونا یقینی ہے ، کیونکہ اس معاملے میں گرفتار کیا گیا تیسرا ملزم بی جے پی کا سرگرم کارکن نکلا ہے ۔
View more
Tue, 27 Aug 2024 18:50:45
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں ایک بار پھر توسیع کر دی گئی ہے۔ دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے شراب پالیسی سے متعلق سی بی آئی کیس میں یہ فیصلہ سنایا ہے، جس کے بعد انہیں 3 ستمبر تک جیل میں رہنا پڑے گا۔
View more
Tue, 27 Aug 2024 18:45:59
ہریانہ میں دشینت چوٹالہ کی پارٹی جے جے پی اور چندر شیکھر آزاد کی ’آزاد سماج پارٹی (کانشی رام)‘ نے اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں جماعتوں نے مشترکہ طور پر آج (27 اگست) کو پریس کانفرنس کی۔ جے جے پی 70 اور آزاد سماج پارٹی 20 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy