Tue, 27 Aug 2024 18:21:27
بی ایس پی یعنی بہوجن سماج پارٹی کے لکھنؤ واقع دفتر میں آج ملک بھر کے سرکردہ پارٹی لیڈران و عہدیداران جمع ہوئے، کیونکہ پارٹی کے قومی صدر کا انتخاب کیا جانا تھا۔ اس کے لیے آج بی ایس پی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ طلب کی گئی تھی جو تقریباً 12 بجے شروع ہوئی۔ اس میٹنگ میں ایک بار پھر مایاوتی کو پارٹی کا قومی صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا، یعنی وہ بی ایس پی کی صدر برقرار رہیں گی۔ غور کرنے والی بات یہ ہ
View more
Tue, 27 Aug 2024 18:16:37
بہار میں اپوزیشن لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے منگل کو ذات پر مبنی مردم شماری کے حوالہ سے مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے زور دیا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کا مطالبہ کافی پرانا ہے اور وہ حکومت کو اسے کرانے پر مجبور کریں گے۔
View more
Tue, 27 Aug 2024 18:10:34
ملک کی کئی ریاستوں میں مانسون کی بارش کا قہر جاری ہے۔ بارش سے اب تک کئی ریاستوں میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ عوامی زندگی بھی بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔ گجرات میں بھی شدید بارش نے تباہی پیدا کر رکھی ہے جس کی وجہ سے سردار سروور نرمدا پشتہ کے 23 گیٹ کو کھولنا پڑا ہے۔
View more
Tue, 27 Aug 2024 14:10:11
پچھلے کچھ دنوں سے فیس بک، وہاٹس ایپ جیسے سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر حکومت، سرکاری افسران، عوامی منتخب نمائندوں وغیرہ کے خلاف مذمتی اور تضحیک آمیز میسیجس کے علاوہ جھوٹی خبریں وائرل کرنے والے ایک شخص کو سرسی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔
View more
Tue, 27 Aug 2024 14:07:30
جنگلاتی زمین پر اتی کرم داروں کے حقوق کی جد و جہد کرنے والی کمیٹی کے صدر رویندرا نائک نے کہا کہ اتی کرم کی گئی زمین پر کھیتی باڑی کرنے والوں کی زمینوں کا جو نامناسب اور نامکمل جی پی ایس سروے کیا گیا ہے اس کے خلاف دائر کی گئی جنگل واسیوں کی اپیل پر دوبارہ غور کرنے کی گنجائش قانونی طور پر موجود ہے ۔
View more
Tue, 27 Aug 2024 14:04:22
ریاستی حکومت کی طرف سے شراوتی ندی کا پانی بینگلورو لے جانے کا جو منصوبہ بنایا جا رہا ہے اس کے خلاف بی جے پی نے مورچہ کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔
View more
Tue, 27 Aug 2024 12:31:32
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ کنگنا رانوت کے کسانوں سے متعلق متنازعہ بیان نے سیاسی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ سنیوکت کسان مورچہ کے علاوہ کانگریس، عام آدمی پارٹی اور دیگر پارٹیاں کنگنا کے بیان پر بی جے پی پر شدید حملہ آور ہیں۔
View more
Tue, 27 Aug 2024 12:13:01
کانگریس نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اپنے 9 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے جموں و کشمیر کے تین سابق صدور کو ٹکٹ دیا ہے جن میں غلام احمد میر، پیرزادہ محمد سعید اور وقار رسول وانی شامل ہیں۔
View more
Tue, 27 Aug 2024 11:44:35
بھارتیہ کسان یونین (اوگراہاں) نے اپنے مطالبات پر یکم ستمبر سے تحریک چھیڑنے کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم کے قائدین نے یہ فیصلہ برنالہ میں ریاستی سطح کے اجلاس میں لیا۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم نے 27 سے 31 اگست تک پنجاب بھر کے ڈی سی دفاتر کے سامنے احتجاج کرنا تھا جسے اب اس لیے موخر کر دیا گیا ہے کیونکہ پنجاب حکومت کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس یکم سے 4 ستمبر تک ہوگا۔ اس کی وجہ سے کسان تنظیم نے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy