Mon, 02 Sep 2024 10:59:58
کانگریس پارٹی نے حال ہی میں ڈاکٹر ابھیشیک منو سنگھوی کی سربراہی میں قانون، حق اطلاعات اور انسانی حقوق کے شعبہ کو ازسرنو تشکیل دیا تھا، جس کا اتوار کے روز پہلا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کے دوران فرضی خبروں پر قانون پانے اور کسی بھی طرح کے مسائل کو حل کرنے کے لیے فوری ردعمل تیموں کی تشکیل کا فیصلہ لیا گیا۔
View more
Mon, 02 Sep 2024 10:56:24
اتراکھنڈ کے الموڑا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما بھگوت سنگھ بورا کو ایک نوعمر لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر مہندر بھٹ کی ہدایت پر بورا کو پارٹی سے برخاست کر دیا گیا ہے، جو کہ سالٹ بلاک صدر کے عہدہ پر فائز تھا۔
View more
Mon, 02 Sep 2024 10:52:48
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کی تاریخ بی جے پی کے کہنے پر بدل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن وہی کر رہا ہے، جو بی جے پی کے لئے مناسب ہے۔ ان باتوں کا اظہار محبوبہ مفتی نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں لوک سبھا الیکشن کے دوران بھی چناؤ کمیشن نے غیر ضروری طور پر پولنگ کی
View more
Mon, 02 Sep 2024 10:47:25
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے دہلی حکومت کے وزیر گوپال رائے کی طرف سے متعارف کردہ ’وِنٹر ایکشن پلان‘ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے پرانی اور ناکام حکمت عملی قرار دیا۔ انہوں نے کہ اس سے کیجریوال حکومت کی ناکامی ظاہر ہوتی ہے۔
View more
Mon, 02 Sep 2024 10:41:43
قدرتی آفات نے کیرالہ کے وائناڈ ضلع کو شدید متاثر کیا ہے، جہاں حالیہ سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ 26 جولائی کو ہونے والی طوفانی بارش کے نتیجے میں شدید نقصان ہوا، جس میں 600 سے زیادہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے۔
View more
Mon, 02 Sep 2024 10:37:05
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے انصاف کے تئیں عقیدت اور احترام کے احساس کو ہندوستان کی روایت کا حصہ قرار دیتے ہوئے اتوار کو کہا کہ عدالتوں میں سماعتوں کو ملتوی کرنے کے کلچر کو تبدیل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جانے چاہئیں۔
View more
Mon, 02 Sep 2024 10:31:42
اتر پردیش کے وارانسی سے ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس کے بعد ریاست کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ وارانسی کے روہنیاں میں سڑک کو چوڑا کرنے کے لیے انتظامیہ نے گاندھی مندر چوراہے پر بلڈوزر چلا کر 55 سال پرانے گاندھی چبوترا اور بھارت ماتا مندر کو زمین بوس کردیا۔ اب اس معاملے کو لے کر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو اور ان کی بیوی ایس پی کی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو جذباتی ہو گئے ہیں۔
View more
Mon, 02 Sep 2024 10:28:31
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے دہلی سے ملحقہ ہریانہ کے چرخی دادری اور مہاراشٹر کے تھانے ضلع میں گائے کے گوشت کے نام پر ہجومی تشدد پر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں اور سرکاری مشینری خاموش تماشائی بن کر دیکھ رہی ہے۔
View more
Mon, 02 Sep 2024 10:25:15
دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس میں دہلی کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے متعارف کردہ ونٹر ایکشن پلان کی تفصیلات فراہم کیں۔ رائے نے اس بات کا ذکر کیا کہ یہ پلان شہر میں موسم سرما کے دوران آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy