ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
اسپورٹس
    ایران نے ورلڈ کپ 2018کے لئے کوالیفائی کیا

    ایران نے ورلڈ کپ 2018کے لئے کوالیفائی کیا

    Wed, 14 Jun 2017 17:06:09  SO Admin
    سردار اجمون اور مہدی تاریمی کے گول کی مدد سے ایران نے ازبکستان کو 2.0سے شکست دے کر روس میں ہونے والے ورلڈ کپ 2018فٹ بال کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
    ہاکی انڈیا نے جونیئر خواتین کیمپ کیلئے 33ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا

    ہاکی انڈیا نے جونیئر خواتین کیمپ کیلئے 33ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا

    Wed, 14 Jun 2017 16:54:58  SO Admin
    ہاکی انڈیا نے بنگلور کے سائی سینٹر میں لگنے والے جونیئر خواتین ہاکی ٹیم کے کیمپ کیلئے 33ممکنہ کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔انہیں ہاکی انڈیا کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر ڈیوڈ جان کی رہنمائی کے تحت سخت ٹریننگ دی جائے گی۔انہیں ٹریننگ جونیئر خواتین ٹیم کے کوچ بلجیت سنگھ سینی دیں گے ،توانتخاب مہارت، رفتار، کھیل کی سمجھ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
    نیشنل اسٹیڈیم میں کرکٹ مداحوں کے لئے لگے گی بڑی ا سکرین

    نیشنل اسٹیڈیم میں کرکٹ مداحوں کے لئے لگے گی بڑی ا سکرین

    Wed, 14 Jun 2017 16:11:59  SO Admin
    انگلینڈ میں کھیلے جا رہے چیمپئنز ٹرافی کا نشہ ہندوستان میں لوگوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے، خاص طور پر تب جب ہندوستانی ٹیم اس مقابلے کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔وزیرکھیل وجے گوئل بھی اس جادو سے اچھوتے نہیں ہیں۔چمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلے کے لئے وزیرکھیل نے دارالحکومت کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایک بڑا ایلڈی سکرین لگانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ بہت بڑی تعداد میں لوگ ایک ساتھ ہند۔
    سیاسی بحران کی وجہ نہ تو ایران ہے اور نہ ہی الجزیرہ: قطرکے وزیر خارجہ کا بیان

    سیاسی بحران کی وجہ نہ تو ایران ہے اور نہ ہی الجزیرہ: قطرکے وزیر خارجہ کا بیان

    Wed, 14 Jun 2017 15:50:41  SO Admin
    قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا کہنا ہے کہ حالیہ سفارتی بحران کی اصل وجوہات کے بارے میں علم نہیں ہے لیکن اتنا معلوم ہے کہ بحران کی وجہ 'نہ تو ایران ہے اور نہ ہی الجزیرہ۔پیرس میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ قطر مذاکرات کے لیے تیار ہے اور خلیج کی سکیورٹی کے حوالے سے جو بات چیت کرنی ہے اس کے لیے تیار ہے۔قطر کے وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس میں مزید کہا 'خارجہ امور سے
    جرمنی کے ایک ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ، کم از کم چار افراد زخمی

    جرمنی کے ایک ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ، کم از کم چار افراد زخمی

    Wed, 14 Jun 2017 15:22:32  SO Admin
    جرمن پولیس نے بتایا کہ منگل تیرہ جون کو پیش آنے والے اس واقعے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایک خاتون پولیس افسر بھی شامل ہے۔ میونخ پولیس کے ترجمان مارکوس دا گلوریا نے بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ کوئی دہشت گردانہ کارروائی نہیں تھی، یہ کارروائی ایک شخص نے تنہا ہی کی تھی، جو اس وقت زیر حراست ہے اور اس کا کوئی سیاسی یا مذہبی پس منظر نہیں ہے۔ ترجمان کے بقول اس واقعے کے واحد ملزم کو گرفت
    ناروے کے تعلیمی اداروں میں نقاب پر پابندی کا فیصلہ

    ناروے کے تعلیمی اداروں میں نقاب پر پابندی کا فیصلہ

    Wed, 14 Jun 2017 15:19:10  SO Admin
    ناروے کے تمام تعلیمی اداروں میں پورے چہرے کے نقاب پر پابندی کی تجویز پیش کر دی گئی ہے۔ وزیر برائے تعلیم و تحقیق توربژورن روئے ایزاکسن نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ناروے کینرسریوں، اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں ایسے لباس پہنے جائیں، جو پورے چہرے کو ڈھانپ دیتے ہوں۔
    ٹرمپ کی عائد کردہ سفری پابندیوں کے لیے ایک اور بڑا دھچکا

    ٹرمپ کی عائد کردہ سفری پابندیوں کے لیے ایک اور بڑا دھچکا

    Wed, 14 Jun 2017 15:14:55  SO Admin
    امریکی شہر سیاٹل سے منگل 13 جون کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق کل پیر بارہ جون کی شام ایک اور اپیلز کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند ترامیم کے بعد چھ مسلم ممالک کے شہریوں پر امریکا کے سفر کے حوالے سے جو پابندیاں دوبارہ لگا دی ہیں، وہ امریکا کے وفاقی امیگریشن قانون کے منافی ہیں۔اس فیصلے میں عدالت نے کہا کہ واشنگٹن حکومت نے اس صدارتی حکم نامے کی جو وجوہات بیان کی ہیں، وہ اس اقدام ک
    یہ وقت افریقی رہنماؤں سے بات کرنے کا ہے، افریقہ کے بارے میں نہیں: میرکل

    یہ وقت افریقی رہنماؤں سے بات کرنے کا ہے، افریقہ کے بارے میں نہیں: میرکل

    Wed, 14 Jun 2017 15:09:59  SO Admin
    جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے صنعتی طور پر ترقی یافتہ اور ترقی کی دہلیز پر کھڑے ممالک سے افریقہ کے لیے مزید امداد کی درخواست کی ہے۔
    قطر کی صورتِ حال پیچیدہ ہے: امریکی وزیرِ دفاع

    قطر کی صورتِ حال پیچیدہ ہے: امریکی وزیرِ دفاع

    Wed, 14 Jun 2017 15:06:13  SO Admin
    امریکہ کے وزیرِ دفاع نے قطر اور خطے کے دیگر عرب ملکوں کے درمیان جاری سفارتی تنازع کو ایک مشکل صورتِ حال قرار دیتے ہوئے کہا کہ تنازع کے حل کے لیے امریکہ کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ایوانِ نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں ہونے والی سماعت کے دوران بیان دیتے ہوئے جیمس میٹس کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ قطر کیامیر شیخ ثانی کو وراثت میں ایک انتہائی مشکل اور سخت صورتِ حال ملی ہے لیکن وہ معاشرے کو صحیح سمت