ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / حیدرآباد میں جی ایچ ایم سی کی بڑی کارروائی، فٹ پاتھوں سے غیر قانونی دکانیں ہٹا دی گئیں

حیدرآباد میں جی ایچ ایم سی کی بڑی کارروائی، فٹ پاتھوں سے غیر قانونی دکانیں ہٹا دی گئیں

Sun, 22 Feb 2026 10:54:24    S O News

حیدرآباد، 22/ فروری (ایس او نیوز /ایجنسی) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے حکام نے کند اپور میں خصوصی ڈرائیو منعقد کی۔ کنداپور ڈویژن کے راگھویندر کالونی ہائی ٹینشن روڈ پر قائم تجاوزات کو ہٹانے کی کارروائی انجام دی گئی۔

مقامی مکینوں نے جی ایچ ایم سی سے شکایت کی تھی کہ فٹ پاتھوں پر چھوٹے دکانداروں کی عارضی دکانوں کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ شکایت موصول ہونے کے بعد جی ایچ ایم سی حکام نے فٹ پاتھوں پر قائم غیرقانونی قبضے ہٹانے کا عمل شروع کیا۔

کارروائی کے دوران چھوٹے تاجروں اور جی ایچ ایم سی حکام کے درمیان معمولی تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی۔ حکام نے واضح کیا کہ عوامی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ہفتہ بروز ہفتہ (ہفتہ وار) اس طرح کی خصوصی کارروائی جاری رکھی جائیں گی۔


Share: