ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ملکی خبریں
    سنبھل تشدد: سماجوادی پارٹی کی رپورٹ پیش، اکھلیش یادو کا بی جے پی پر سازش کا الزام

    سنبھل تشدد: سماجوادی پارٹی کی رپورٹ پیش، اکھلیش یادو کا بی جے پی پر سازش کا الزام

    Wed, 08 Jan 2025 11:12:15 
    سماجوادی پارٹی نے آج (7 جنوری) سنبھل کی جامع مسجد کے سروے کے دوران پیش آئے تشدد کے معاملے پر اپنی رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کی۔ یوپی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ماتا پرساد پانڈے نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ’’مسجد کے سروے کے نام پر جان بوجھ کر تنازعہ کھڑا کیا گیا۔
    دہلی کی خواتین کو ’پیاری دیدی یوجنا‘ کے تحت 2500 روپے فراہم کیے جائیں گے: وزیر دیپیکا پانڈے

    دہلی کی خواتین کو ’پیاری دیدی یوجنا‘ کے تحت 2500 روپے فراہم کیے جائیں گے: وزیر دیپیکا پانڈے

    Wed, 08 Jan 2025 10:52:34 
    دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر راجیو بھون میں منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران جھارکھنڈ حکومت میں پنچایتی راج کی وزیر دیپیکا پانڈے سنگھ نے کہا کہ ’’کانگریس حکومت بننے کے بعد دہلی کی خواتین کو ’پیاری دیدی یوجنا‘ کے تحت ہر ماہ 2500 روپے دیے جائیں گے،
    دہلی: نیشنل ووٹرز ڈے کے موقع پر آن لائن کوئز، 33 نقد انعامات کا اعلان

    دہلی: نیشنل ووٹرز ڈے کے موقع پر آن لائن کوئز، 33 نقد انعامات کا اعلان

    Wed, 08 Jan 2025 10:38:03 
    آئندہ 25 جنوری کو ملک بھر میں ’نیشنل ووٹرز ڈے‘ منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اس مناسبت سے دہلی کی چیف الیکٹورل افسر (سی ای او) آر. ایلس واز نے ووٹروں میں شعور بیدار کرنے کے لیے ایک منفرد اقدام کیا ہے۔ سویپ (سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسپیشن) پروگرام کے تحت ایک آن لائن کوئز مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس بارے میں انھوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے تمام تفصیلات فراہم کی ہیں۔
    عصمت دری کیس: سپریم کورٹ نے طویل عرصے سے جیل میں قید آسارام کو ضمانت دینے کا حکم دیا

    عصمت دری کیس: سپریم کورٹ نے طویل عرصے سے جیل میں قید آسارام کو ضمانت دینے کا حکم دیا

    Tue, 07 Jan 2025 17:39:18 
    عصمت دری کے معاملے میں طویل عرصے سے جیل میں قید آسارام کو آج سپریم کورٹ نے ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا۔ 2013 میں عصمت دری کے ایک مقدمے میں قصوروار قرار دیے جانے کے بعد گاندھی نگر کی ذیلی عدالت نے آسارام کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ وہ تب سے جیل میں ہیں۔ سپریم کورٹ نے آج طبی بنیادوں پر انھیں 31 مارچ تک عبوری ضمانت دینے کا حکم جاری کیا۔
    دہلی اسمبلی انتخابات 2025: پولنگ 5 فروری کو، نتائج 8 فروری کو متوقع

    دہلی اسمبلی انتخابات 2025: پولنگ 5 فروری کو، نتائج 8 فروری کو متوقع

    Tue, 07 Jan 2025 17:21:58 
    الیکشن کمیشن نے دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے دہلی کے وگیان بھون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انتخابات کی تفصیلات پیش کیں۔ ان کے مطابق دہلی کے 70 اسمبلی حلقوں میں انتخابات ایک ہی مرحلے میں ہوں گے۔ پولنگ 5 فروری 2025 کو بدھ کے روز ہوگی، جبکہ ووٹوں کی گنتی 8 فروری 2025 کو کی جائے گی۔
    دہلی انتخابات: حتمی ووٹر لسٹ جاری، 1.55 کروڑ ووٹرز شامل

    دہلی انتخابات: حتمی ووٹر لسٹ جاری، 1.55 کروڑ ووٹرز شامل

    Tue, 07 Jan 2025 16:57:31 
    دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کے دفتر نے پیر کے روز 'اسپیشل سمری ریویژن مہم' کے اختتام کے بعد حتمی ووٹر لسٹ جاری کر دی۔ نئی فہرست کے مطابق، دہلی کے 70 اسمبلی حلقوں میں کُل ووٹروں کی تعداد ایک کروڑ 55 لاکھ 24 ہزار 858 تک پہنچ گئی ہے۔ پچھلے اسمبلی انتخابات کے مقابلے میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ووٹروں کی تعداد میں تقریباً 7 لاکھ 38 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔
    شدید سردی اور کہرے کے باعث اتر پردیش میں حالات سنگین، 24 گھنٹوں میں 5 اموات، آرینج الرٹ جاری

    شدید سردی اور کہرے کے باعث اتر پردیش میں حالات سنگین، 24 گھنٹوں میں 5 اموات، آرینج الرٹ جاری

    Tue, 07 Jan 2025 12:46:16 
    اتر پردیش میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے، اور محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں مزید سرد لہر اور کہرے کی پیش گوئی کی ہے، جس کے پیش نظر آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ مغربی اتر پردیش کے بعض اضلاع میں ژالہ باری کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سردی کے سبب ریاست میں 5 افراد کی موت ہو گئی ہے۔
    نیپال میں 7.1 شدت کا زلزلہ، بہار سے دہلی تک کے علاقے میں شدید جھٹکے محسوس

    نیپال میں 7.1 شدت کا زلزلہ، بہار سے دہلی تک کے علاقے میں شدید جھٹکے محسوس

    Tue, 07 Jan 2025 12:19:25 
    نیپال میں منگل کی صبح 6:35 بجے 7.1 شدت کا زلزلہ آیا، جس کا مرکز نیپال-تبت سرحد کے قریب شیزانگ تھا۔ اس زلزلے کے جھٹکے ہندوستان کے مختلف ریاستوں میں محسوس کیے گئے، جن میں بہار، سکم، آسام اور شمالی بنگال شامل ہیں۔ بہار کے پٹنہ، پورنیہ، مدھوبنی، شیوہر، سمستی پور، مظفر پور، موتیہاری اور سیوان اضلاع میں لوگ خوف کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
    ہندوستان میں 'ایچ ایم پی وی پازیٹو' مریضوں کی تعداد 6 تک پہنچی، تمل ناڈو اور بنگال میں تین نئے کیس رپورٹ

    ہندوستان میں 'ایچ ایم پی وی پازیٹو' مریضوں کی تعداد 6 تک پہنچی، تمل ناڈو اور بنگال میں تین نئے کیس رپورٹ

    Tue, 07 Jan 2025 12:14:32 
    چین میں ہیومن میٹانیومو وائرس (ایچ ایم پی وی) کی وجہ سے ایمرجنسی کی صورت حال پیدا ہو چکی ہے اور اب ہندوستان میں بھی اس وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس سے عوام میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ پہلے کرناٹک میں 2 اور گجرات میں ایک بچے کے ایچ ایم پی وی پازیٹو ہونے کی خبریں آئی تھیں، لیکن اب تمل ناڈو میں بھی اس وائرس کے 2 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔