Wed, 19 Mar 2025 15:44:30
کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتیں ووٹر لسٹ میں خامیوں اور نقلی ووٹر شناختی کارڈ کے معاملے پر مسلسل الیکشن کمیشن کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ اس دوران الیکشن کمیشن نے ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار سے جوڑنے کا اعلان کیا ہے اور بتایا ہے کہ اس حوالے سے یو آئی ڈی اے آئی اور ماہرین کے ساتھ جلد تکنیکی مشاورت کا عمل شروع ہوگا۔
View more
Wed, 19 Mar 2025 14:34:00
منگل، 18 مارچ کو دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ راجدھانی میں گٹر کی دستی صفائی حکومت کی سب سے بڑی ناکامی ہے۔ نیو فرینڈز کالونی میں صفائی کے دوران پنتھ لال کی موت ہو گئی، جبکہ رام کشن اور شیو داس کی حالت تشویشناک ہے۔
View more
Wed, 19 Mar 2025 14:27:57
یہ حقیقت سبھی تسلیم کرتے ہیں کہ آج کے دور میں اسپتالوں کو علاج و معالجے کے بجائے منافع بخش کاروباری مراکز میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جہاں ہر ممکن طریقے سے پیسے بٹورے جا رہے ہیں۔ اسی تناظر میں نجی اسپتالوں میں غیر ضروری طبی جانچ اور غیر ضروری سرجری کا معاملہ پیر کو راجیہ سبھا میں اٹھایا گیا، اور اس رجحان پر قابو پانے کا مطالبہ کیا گیا۔
View more
Wed, 19 Mar 2025 13:58:36
دہلی میں ایک بار پھر لوٹ کا ایک بڑا معاملہ پیش آیا ہے۔ چاندنی چوک میں ایک بدمعاش 80 لاکھ روپے نقد بھرے بیگ کو لوٹ کر فرار ہو گیا۔ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔ پولیس واقعہ کی جانچ میں لگ گئی ہے۔ لوٹ واقعہ کے شکار شخص سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔
View more
Wed, 19 Mar 2025 11:13:15
اورنگ زیب کے مقبرے کو اورنگ آباد سے ہٹانے کے مطالبے پر وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کی اشتعال انگیزی کے بعد ناگپور میں بھڑکنے والے تشدد کے بعد منگل کو حالات معمول پر آ گئے۔ شہر کے 10 سے زائد علاقوں میں کرفیو نافذ ہے، جبکہ حساس مقامات پر پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔ اب تک کسی نئی پرتشدد واردات کی اطلاع نہیں ملی، تاہم پولیس نے اقلیتی علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 80 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Wed, 19 Mar 2025 11:04:27
پیر کی رات بھڑکنے والے تشدد اور ہنگامہ آرائی کے بعد متاثرہ علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ دوسرے روز (18 مارچ، منگل) حالات مجموعی طور پر پُرامن رہے۔ تاہم، ہنسا پوری اور بھالدار پورہ کے رہائشیوں، خاص طور پر مسلم برادری نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے غیر انسانی تشدد کا مظاہرہ کیا اور ان کے ساتھ ظالمانہ رویہ اپنایا۔
View more
Wed, 19 Mar 2025 10:37:37
بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے کے پانچویں دن بھی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن کا احتجاج شدت سے جاری رہا، جس کے باعث ایوان کی کارروائی کئی بار ملتوی کرنا پڑی۔ اس دوران راجیہ سبھا میں کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ حکومت منریگا کے بجٹ میں مسلسل کٹوتی کر رہی ہے، جس سے ملک میں نئے چیلنجز پیدا ہو رہے ہیں۔
View more
Tue, 18 Mar 2025 14:15:50
آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے نوکری کے بدلے زمین معاملے میں پوچھ تاچھ کے لیے سمن جاری کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، انہیں 19 مارچ کو پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔
View more
Tue, 18 Mar 2025 13:52:45
سپریم کورٹ نے پیر کے روز واضح کیا کہ منی پور میں ہونے والے نسلی تشدد سے متعلق تمام مقدمات، جو سی بی آئی کی تفتیش میں ہیں، آسام کے گواہاٹی میں ہی سنے جائیں گے، جہاں انہیں پہلے ہی منتقل کیا جا چکا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy