Mon, 05 May 2025 18:35:00
اتراکھنڈ میں اتوار کے روز موسم میں اچانک تبدیلی دیکھنے کو ملی، جب تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ موسلا دھار بارش شروع ہوگئی۔ اس غیر متوقع بارش کے نتیجے میں کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ کر گر گئے۔ رشی کیش-بدری ناتھ ہائی وے پر شیو پوری کے قریب بارش کے باعث پہاڑ کا بڑا حصہ سرک کر نیچے آ گیا، جس سے سڑک بند ہو گئی۔
View more
Mon, 05 May 2025 16:17:42
سپریم کورٹ نے آج وقف (ترمیمی) قانون کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر ہونے والی سماعت ملتوی کر دی ہے۔ عدالت نے اس معاملے کی آئندہ سماعت کے لیے 15 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے واضح کیا ہے کہ اب اس معاملے کی سماعت جسٹس بی آر گوئی کی قیادت میں ہوگی، جو ملک کے اگلے چیف جسٹس بننے والے ہیں۔
View more
Sun, 04 May 2025 19:31:09
معروف عالمِ دین، مصلح اور جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا (مہاراشٹر) کے بانی و مہتمم حضرت مولانا غلام محمد وستانوی آج 4 مئی 2025 کو 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے علمی و دینی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے، اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
View more
Sun, 04 May 2025 17:39:04
ملک بھر میں میڈیکل داخلے کے سب سے بڑے انڈر گریجویٹ امتحان نیٹ-یوجی (NEET-UG) کا انعقاد آج یعنی اتوار، 5 مئی کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا۔ امتحان میں شرکت کے لیے اس سال 23 لاکھ کے قریب امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا ہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے مطابق امتحان تقریباً 550 شہروں کے پانچ ہزار سے زائد مراکز پر منعقد ہوگا، جن میں بیرونِ ملک کے 14 مراکز بھی شامل ہیں۔
View more
Sun, 04 May 2025 17:28:59
ملک کی راجدھانی دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں حالیہ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ جمعہ کو تیز اور ہفتہ کو ہلکی بارش کے سبب درجہ حرارت میں کمی آئی، جس سے عوام کو شدید گرمی سے وقتی راحت ملی۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق اتوار کو بھی دہلی-این سی آر میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
View more
Sun, 04 May 2025 11:44:09
ہماچل پردیش کے شملہ شہر میں سنجولی مسجد کے سلسلے میں ایک اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔ شملہ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کورٹ نے مسجد کی باقی دو منزلوں کو بھی منہدم کرنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Sat, 03 May 2025 19:42:32
’’پہلگام میں دہشت گرد حملے کے بعد 24 اپریل کو کانگریس مجلس عاملہ کی ایک ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی تھی۔ اس اجلاس میں ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرنے اور دہشت گردوں کو سخت سزا دینے کے لیے ایک قرارداد منظور کی تھی۔ لیکن اس سانحے کے کئی دن گزر جانے کے باوجود حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی واضح حکمت عملی سامنے نہیں آئی ہے۔‘‘
View more
Sat, 03 May 2025 18:50:05
نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) نے 26 اپریل کو جاری کردہ اپنے سرکلر میں تمام بینکوں اور پیمنٹ ایپلی کیشنز کو ہدایت دی ہے کہ 16 جون 2025 سے یو پی آئی سروسز کے نئے پروسیسنگ قواعد کا اطلاق کیا جائے گا۔ اس تبدیلی کا مقصد یو پی آئی کے لین دین کو تیز، مؤثر اور زیادہ قابل اعتماد بنانا ہے تاکہ صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
View more
Sat, 03 May 2025 18:44:03
26/11 ممبئی دہشت گرد حملوں کے کلیدی ملزم تہوّر رانا سے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتے کے روز ان کی آواز اور تحریر کے نمونے حاصل کر لیے۔ یہ کارروائی این آئی اے ہیڈکوارٹر میں کی گئی جہاں دونوں نمونے ایک ہی دن میں جمع کیے گئے۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب رانا کی تفتیشی حراست کا وقت محدود ہے اور 10 مئی کو ممکنہ طور پر اسے تہاڑ جیل کی ہائی سکیورٹی سیل میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy