Sat, 03 May 2025 17:53:05
گوا کے معروف شیرگاؤں لَیرائی مندر میں آج اُس وقت خوفناک مناظر دیکھنے کو ملے جب مذہبی یاترا کے دوران اچانک بھگدڑ مچ گئی۔ اس افسوسناک واقعے میں کم از کم سات افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 30 سے زائد یاتری شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
View more
Thu, 01 May 2025 12:25:43
لائن آف کنٹرول پر بڑھتے تناؤ اور ہندوستان کی ممکنہ جوابی کارروائی کے خدشے کے درمیان، بدھ کے روز پاکستان نے سرحدی علاقوں میں تعینات اپنی کچھ پوسٹیں خالی کرنا شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ان چوکیوں سے پاکستانی جھنڈے بھی ہٹا دیے گئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کسی بھی ممکنہ کشیدگی سے بچنے یا صورتحال کو قابو میں رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
View more
Thu, 01 May 2025 12:03:26
ایسے وقت میں جب مہنگائی، بے روزگاری اور کسانوں کے مسائل جیسے اہم موضوعات پر مودی حکومت کو تنقید کا سامنا ہے، مرکز نے ایک حیران کن قدم اٹھاتے ہوئے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کیلئے تیار ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اپوزیشن جماعتیں مسلسل حکومت پر دباؤ ڈال رہی تھیں کہ وہ سماجی انصاف کے اصولوں پر عمل کرے۔
View more
Wed, 30 Apr 2025 12:39:58
احمد آباد میں منگل، 29 اپریل کو احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے تجاوزات کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی انجام دی۔ اس مہم کے دوران چندو لا جھیل کے اطراف موجود غیر قانونی تعمیرات کو بلڈوزرز کی مدد سے منہدم کیا گیا۔
View more
Wed, 30 Apr 2025 12:05:15
پہلگام، کشمیر میں حالیہ دہشت گردانہ حملے، جس میں 26 افراد جان کی بازی ہار گئے، کے بعد ملک بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مختلف ریاستوں میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے، ان پر حملے کرنے اور مذہبی طور پر ہراساں کیے جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
View more
Wed, 30 Apr 2025 11:11:08
جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گرد حملے کے متاثرین سے یکجہتی کے طور پر تین دن کے تعزیتی وقفے کے بعد، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنی "وقف بچاو" مہم کو ایک نئے انداز میں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Tue, 29 Apr 2025 18:41:45
دہلی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں موسم کا مزاج بدلنے والا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو آسمان میں جزوی طور سے بادل چھائے رہنے کے آثار ہیں۔ وہیں شام سے بدھ تک گرج کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس سے درجہ حرارت میں گراوٹ آئے گی اور لوگوں کو گرمی سے راحت ملے گی۔
View more
Tue, 29 Apr 2025 13:39:28
پہلگام حملے کی تفتیش میں پیش رفت کرتے ہوئے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے وادی کشمیر میں سرگرم ۱۴ مشتبہ دہشت گردوں کی نشاندہی کی ہے، جن پر شبہ ہے کہ وہ یا تو اس حملے میں براہ راست شریک تھے یا حملہ آوروں کو سہولت فراہم کرنے میں ملوث رہے ہیں۔ ان میں سے ۸ افراد کا تعلق لشکر طیبہ سے، ۳ کا جیش محمد سے اور باقی ۳ کا حزب المجاہدین سے بتایا جا رہا ہے۔
View more
Tue, 29 Apr 2025 13:31:56
جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے پر پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کی مخالفت کرنے والے بعض کانگریسی لیڈران کے بیانات پر بی جے پی نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ بی جے پی نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان لیڈروں کے خلاف سخت اقدام کریں جو دشمن کے بیانیے کو مضبوط کر رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy