Sun, 27 Apr 2025 09:54:10
پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد، جب سیاحتی سیزن اپنے عروج پر تھا، سیکڑوں سیاح خوف کے مارے وادی سے واپس لوٹ گئے، جس کے نتیجے میں کشمیر کی معیشت پر منفی اثر پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اسی پس منظر میں یہ یقین دہانی کرانے کے لیے مسلسل اپیلیں کی جارہی ہیں کہ کشمیر سیاحوں کے لیے محفوظ ہے۔
View more
Sat, 26 Apr 2025 09:24:41
جموں و کشمیر میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے بعد حکومتِ ہند کی جانب سے سخت ردعمل کے نتیجے میں ویسے تو بھٹکل میں طویل مدتی ویزے پر مقیم 13 پاکستانی شہری فی الحال ملک بدری کے خطرے سے بچے ہوئے نظر آرہے ہیں، لیکن ہندوستان چھوڑنے کا خطرہ سروں پر ضرور منڈلارہا ہے۔
View more
Thu, 24 Apr 2025 22:02:24
حال ہی میں وادی کشمیر سے باہر تعلیم حاصل کرنے والے کشمیری طلبہ کو ملک کے مختلف علاقوں میں تشویشناک حالات کا سامنا ہے، جن میں دھمکیاں، ہراسانی اور جسمانی تشدد شامل ہیں۔ پنجاب کے امرتسر میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک کشمیری طالب علم، جو کشمیر کے پلوامہ ضلع کا رہائشی ہے، کو غیر مقامی طلبہ کے ایک گروہ نے وحشیانہ طور پر مارا پیٹا۔
View more
Thu, 24 Apr 2025 21:55:11
پہلگام حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ہندوستان نے پاکستان سے آنے والی تمام تجارتی سرگرمیوں کو بھی معطل کر دیا ہے۔ وزارت تجارت نے اعلان کیا کہ واہگہ سرحد کے ذریعے پاکستان سے درآمد کی جانے والی اشیاء کی کلیئرنس عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی معاہدوں پر بھی نظرثانی کی جائے گی۔
View more
Thu, 24 Apr 2025 11:59:55
25 اپریل کو منعقد ہونے والے بی پی ایس سی مینز امتحان پر روک لگانے کی عرضی کو سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔ درخواست دہندگان نے پریلیمز امتحان میں مبینہ دھاندلی اور سوال نامہ لیک ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے امتحان دوبارہ کرانے کی مانگ کی تھی۔ تاہم، جسٹس دیپانکر دتّا اور جسٹس منموہن پر مشتمل بنچ نے ان الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کیا۔ عدالت نے کہا کہ اگر کوچنگ سینٹروں نے جو سوالات تیاری کے لیے دی
View more
Wed, 23 Apr 2025 19:22:59
مرکزی حکومت نے منگل کے روز سپریم کورٹ میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ کیرالہ سے متعلق معاملہ، تمل ناڈو کے گورنر کی جانب سے بلوں کی منظوری میں تاخیر کے حوالے سے 8 اپریل 2025 کو سنائے گئے عدالتی فیصلے کے دائرے میں نہیں آتا۔ مرکز کا کہنا تھا کہ دونوں ریاستوں کے حالات مختلف ہیں اور کیرالہ کا مسئلہ الگ نوعیت کا ہے، جسے اس فیصلے کے تحت شامل نہیں کیا جا سکتا۔
View more
Wed, 23 Apr 2025 19:15:32
کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے راہل گاندھی کے حالیہ امریکی دورے کے دوران دیے گئے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو کچھ وہاں کہا، وہ محض سچ تھا، لیکن افسوس کہ اس سچ کو ملک میں یا تو چھپایا جا رہا ہے یا توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک میں "آدھا سچ اور پورا جھوٹ" بولنے کا جو رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، وہ نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ جمہوریت کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔
View more
Wed, 23 Apr 2025 18:46:54
این سی پی لیڈر اور مرحوم سیاست دان بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی کو ڈی کمپنی کی طرف سے ای میل کے ذریعے موت کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ پولیس اہلکاروں کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے رپورٹ کیا کہ ای میل میں زیشان کو ان کے والد کی طرح مار دینے کی دھمکی دی گئی اور ۱۰؍کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا۔
View more
Wed, 23 Apr 2025 18:01:27
دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ تحفظ اوقاف کانفرنس میں مختلف ملی تنظیموں کے رہنماؤں، اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں اور برادرانِ وطن کے نمائندوں نے مرکزی حکومت کے مجوزہ وقف ترمیمی قانون کی سخت مخالفت کی۔ مقررین نے واضح طور پر کہا کہ یہ قانون کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں اور اس کے خلاف ملک گیر سطح پر پرامن جدوجہد کو مزید منظم اور تیز کیا جائے گا۔ کانفرن
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy