Mon, 23 Jun 2025 17:19:56
اتراکھنڈ کے چمولی ضلع کا جوشی مٹھ 2023 میں خوب سرخیوں میں رہا تھا۔ یہاں زمین دھنسنے اور گھروں میں پڑنے والے شگافوں نے حکومت سے لے کر انتظامیہ تک کی نیندیں اڑا دی تھیں۔ بڑی تعداد میں لوگوں کو گھروں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کرنا پڑا تھا۔ اب ہماچل پردیش کے میکلوڈ گنج میں بھی کچھ ایسے ہی حالات پیدا ہو رہے ہیں۔ یہاں دھرمشالہ-میلوڈ گنج سڑک پر جگہ جگہ 4 سے 6 انچ کے کئی شگاف دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
View more
Mon, 23 Jun 2025 17:12:14
آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور وائی ایس آر سی پی کے سربراہ جگن موہن ریڈی پر سڑک حادثے میں ایک شخص کو کچلنے کا الزام لگا ہے۔ پولیس کے مطابق پالناڈو میں رینتا پلاّ گاؤں کی طرف جاتے ہوئے جگن موہن ریڈی کی گاڑی سے ٹکرا کر ایک شخص حادثے کا شکار ہو گیا اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
View more
Mon, 23 Jun 2025 11:52:10
ریاست بھر میں مانسون کی قبل از وقت آمد سے جہاں مغربی حصے میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ وہیں مراٹھواڑا اور وردبھ کے کئی علاقے اب بھی ابر کرم کے منتظر ہیں۔ بالخصوص ودربھ میں اب بھی گرمی کا زور برقرارہے۔
View more
Mon, 23 Jun 2025 10:55:20
اتراکھنڈ کے رودرپریاگ میں 22 جون کو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سون پریاگ-گوری کُنڈ روڈ پر گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہو گئی ہے۔
View more
Mon, 23 Jun 2025 10:45:19
کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے جموں و کشمیر کے حالات پر مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پون کھیڑا نے ویب سائٹ ’دی نیو انڈین‘ کے لیے ایک تفصیلی مضمون تحریر کیا ہے، جس میں پہلگام حملے کے پس منظر میں حکومت کی کشمیر پالیسی، پی آر مہم اور زمینی حقائق کے درمیان تضاد پر سوالات اٹھائے گئے۔
View more
Mon, 23 Jun 2025 10:40:08
کانگریس کے سینئر رہنما اور شعبۂ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے عالمی ماحولیاتی تبدیلی پر جاری تازہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
View more
Mon, 23 Jun 2025 10:35:09
پہلگام دہشت گردانہ حملہ کیس میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دو مقامی افراد کو گرفتار کیا ہے، جن پر پاکستانی دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام ہے۔ این آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ ان افراد نے نہ صرف دہشت گردوں کو پناہ دی بلکہ انہیں خوراک، رہائش اور دیگر لاجسٹک سہولیات بھی فراہم کیں۔
View more
Sun, 22 Jun 2025 18:41:37
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے اعلان کیا ہے کہ اگر 2027 میں سماج وادی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو ’اِستری سمّان سمردھی یوجنا‘کے تحت غریب خواتین کو ہر ماہ 3000 روپے دیے جائیں گے۔
View more
Sat, 21 Jun 2025 11:16:57
دہلی ہائی کورٹ نے بٹلہ ہاؤس علاقے میں ڈی ڈی اے کی جانب سے جاری انہدامی کارروائی پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے اس پر فوری طور پر عبوری روک لگا دی ہے۔ عدالت نے ڈی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس سے 10 جولائی کو ہونے والی اگلی سماعت سے پہلے ڈیمارکیشن (حدبندی) رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ متعلقہ جائیداد واقعی اس خسرہ نمبر میں شامل ہے یا نہیں، جس پر کارروائی کی جا رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy