Sat, 21 Jun 2025 10:46:09
وزیر اعظم نریندر مودی آج بہار دورے پر تھے۔ انھوں نے سیوان میں ریلی بھی کی، جس میں جمع لوگوں کی بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے خراب موسم میں بھی پہنچنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اب کانگریس نے ایک ویڈیو شیئر کر پی ایم مودی کی اس ریلی میں جمع بھیڑ کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔
View more
Sat, 21 Jun 2025 10:41:34
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان کے ایک دن بعد کہ ’ایسا وقت دور نہیں جب انگریزی بولنے والوں کو شرم آئے گی‘، کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ بنایا۔ راہل گاندھی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہتے ہیں کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیڈران خود اپنے بچوں کو انگلینڈ بھیج کر انگریزی تعلیم دلواتے ہیں، جبکہ عوام کو انگریزی سے دور رکھنے کی کوشش کرتے
View more
Thu, 19 Jun 2025 17:42:51
کانگریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ بیان پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سخت سوال اٹھائے ہیں۔ پارٹی کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کو ٹرمپ کے دعووں کی کھلے عام تردید کرنی چاہئے تاکہ ملک کی خارجہ پالیسی پر اٹھنے والے سوالات کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔
View more
Thu, 19 Jun 2025 17:37:41
اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ نے شدت اختیار کر لی ہے۔ ان دونوں ممالک میں پھنسے دیگر ممالک کے باشندے جلد از جلد اپنے وطن واپس ہونے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔ اس بیچ بروز جمعرات ہندوستانی باشندوں کو لے کر دوسری فلائٹ نے دہلی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔
View more
Thu, 19 Jun 2025 17:34:17
احمد آباد میں ہوئے خوفناک طیارہ حادثے کی جانچ میں ایک نئی رکاوٹ سامنے آ گئی ہے۔ لندن کے گیٹوک ہوائی اڈے کے لیے اڑان بھرنے والے بوئنگ 8-787 ڈریم لائنر کے بلیک باکس کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے ہندوستان میں ڈاٹا نکالنا مشکل ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلیک بکس کو اب تجزیہ کے لیے امریکہ کے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کی واشنگٹن تجربہ گاہ میں بھیجا جا سکتا ہے۔
View more
Thu, 19 Jun 2025 17:26:29
ہندوستان کی چار ریاستوں کی پانچ اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے جمعرات کی صبح سات بجے سے ووٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے، جو شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔ ان نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد سابقہ اراکین اسمبلی کے انتقال یا استعفے کے باعث کیا جا رہا ہے۔
View more
Thu, 19 Jun 2025 17:24:00
کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے چین کو دی گئی ’کلین چٹ‘ کی پانچویں برسی کے موقع پر ایک بار پھر پارلیمنٹ میں چین سے متعلق تفصیلی بحث کا مطالبہ دہرایا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے جمعرات کو کہا کہ وہ گزشتہ پانچ برسوں سے مسلسل اس بحث کا مطالبہ کر رہے ہیں اور امید ہے کہ مودی اس بار مانسون اجلاس میں اس پر رضامند ہوں گے۔
View more
Thu, 19 Jun 2025 17:21:04
بہار میں ’داماد آیوگ‘ اور ’جمائی آیوگ‘ کے نام پر سیاست گرم ہے۔ اس درمیان بہار اسمبلی میں حزب مخالف کے رہنما تیجسوی یادو نے کنبہ پروری کو لے کر این ڈی اے حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ این ڈی اے کا مطلب ’نیشنل داماد آیوگ‘ ہے اور نریندر مودی نے ’آیوگ‘ میں سب کے داماد کو سیٹ کر دیا ہے۔
View more
Thu, 19 Jun 2025 12:46:03
دہلی کے بٹلہ ہاؤس پر بلڈوزر کارروائی کی تلوار لٹکتی نظر آرہی تھی لیکن اس معاملے میں اب ہائی کورٹ نے بڑی راحت دی ہے۔ دہلی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ( ڈی ڈی اے) نے خسرہ نمبر ۲۷۹؍ پر بنائے گئے مکانات کو نوٹس جاری کیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy