Thu, 26 Jun 2025 17:24:36
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے خصوصی گروپ 'ایگل' (EAGLE) نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے دوران پولنگ والے دن کی ویڈیو فوٹیج اور مہاراشٹر کی ڈیجیٹل، مشین ریڈیبل ووٹر لسٹ ایک ہفتے کے اندر فراہم کرے۔
View more
Thu, 26 Jun 2025 12:31:42
ملک میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی طرف سے لگائی گئی 'ایمرجنسی' کے پچاس سال پورے ہونے پر کیرالہ یونیورسٹی کے ہال میں منعقدہ پروگرام میں 'زعفرانی جھنڈے کے ساتھ بھارت ماتا' کی تصویر آویزاں کرنے اور اس پروگرام میں کیرالہ کے گورنر راجیندرا آرلیکر کی شرکت پر کیرالہ اسٹوڈنٹس یونین (کے یو) اور اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (ایس ایف آئی) نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
View more
Thu, 26 Jun 2025 11:25:43
ملک کی کئی ریاستوں میں مانسون نے دستک دے دی ہے اور کئی ریاستوں کو ابھی بھی اس کا انتظار ہے۔ مانسون سے پہلے پری مانسون کی وجہ سے ملک کے کئی علاقوں میں اُمس بڑھ گئی ہے۔
View more
Thu, 26 Jun 2025 11:12:10
بدھ کو ہماچل پردیش کے کانگڑا اور کلّو اضلاع میں بادل پھٹنے کے واقعات کی وجہ سے آنے والے شدید سیلاب میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور 7 سے 10 لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ حکام نے یہ جانکاری دی ہے۔
View more
Thu, 26 Jun 2025 10:52:02
راجہ رگھوونشی قتل معاملہ میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس کو 25 جون کی صبح اندور میں نالے سے ملزمہ سونم رگھوونشی کا لیپ ٹاپ ملا ہے۔ گزشتہ 2 دنوں سے پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم سونم رگھوونشی کا لیپ ٹاپ تلاش کر رہی تھی۔ ساتھ ہی اولڈ پلاسیا کے پاس نالے میں تلاشی کے دوران پولیس کو ایک پستول بھی ملا۔ یہ وہی پستول ہے جس کو ملزمان نے راجہ رگھوونشی کو مارنے کے لیے خریدا تھا۔
View more
Thu, 26 Jun 2025 10:46:12
’’کانگریس پارٹی پورے ملک میں گزشتہ ایک سال سے آئین بچاؤ تحریک چلا رہی ہے۔ اس سے بی جے پی گھبرا گئی ہے۔ جن کا ملک کی تحریک آزادی میں کوئی تعاون نہیں رہا۔ جن کا آئین بنانے میں کوئی کردار نہیں رہا، جنھوں نے آئین کی کاپی جلائی، وہ کانگریس پارٹی کو آئین کے اوپر نصیحت دے رہے ہیں۔‘‘
View more
Wed, 25 Jun 2025 19:58:20
دہلی کے روہنی سیکٹر 5، رٹھالا علاقے میں واقع ایک پانچ منزلہ عمارت میں منگل کی شام ایک کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جس میں چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ تین دیگر جھلس کر زخمی ہو گئے۔ حادثے کے وقت عمارت میں کئی افراد موجود تھے۔
View more
Wed, 25 Jun 2025 19:55:21
مرکزی بورڈ برائے ثانوی تعلیم (سی بی ایس سی ) نے اعلان کیا ہے کہ تعلیمی سال 2026-27 سے دسویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو بار بورڈ امتحان دینے کا موقع دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی اُس سفارش کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد بورڈ امتحانات کے دباؤ کو کم کرنا اور طلبہ کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا موقع دینا ہے۔
View more
Wed, 25 Jun 2025 19:50:37
اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع کے ہلدوانی علاقے میں بدھ کی صبح ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جب ریمپور روڈ پر ایک کار پھسل کر بھری ہوئی نہر میں جا گری۔ اس حادثے میں نومولود بچے سمیت چار افراد ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار میں سوار افراد اسپتال سے نومولود کی پیدائش کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy