Wed, 18 Jun 2025 11:24:37
ذات پر مبنی مردم شماری کے حوالے سے کانگریس نے ایک بار پھر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور اسے متنبہ بھی کیا ہے۔ کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ مرکزی حکومت نے مردم شماری سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن تو جاری کر دیا، لیکن اس میں ذات پر مبنی مردم شماری کا کوئی ذکر نہیں ہے
View more
Wed, 18 Jun 2025 10:56:06
ایئر انڈیا کی پروازوں میں حالیہ دنوں میں تکنیکی خرابیاں اور تاخیر کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ احمد آباد طیارہ حادثے کے بعد سے کمپنی کی کئی پروازوں میں نہ صرف خلل پڑا ہے بلکہ مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔
View more
Wed, 18 Jun 2025 10:50:31
’’بی جے پی کا وعدہ تھا– ہر سال 2 کروڑ ملازمتیں دیں گے۔ ملازمت دینا تو دور کی بات ہے، بی جے پی حکومت کے سرکاری اعداد و شمار بھی کہہ رہے ہیں کہ گزشتہ 50 سال میں سب سے زیادہ بے روزگاری اب ہے۔
View more
Wed, 18 Jun 2025 10:44:07
کومت کے ذریعہ مردم شماری سے متعلق جاری نوٹیفکیشن میں ذات پر مبنی مردم شماری کا تذکرہ نہ کیے جانے کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔
View more
Wed, 18 Jun 2025 10:39:55
ملک کے 73 فیصد اے ٹی ایم کی ایک کیسیٹ سے 200-100 روپے کے نوٹ نکلنے شروع ہو گئے ہیں۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے عام لوگوں کی پریشانیوں کے مد نظر اے ٹی ایم میں 100 اور 200 روپے کے نوٹوں کی تعداد بڑھانے کے لیے 30 دسمبر 2025 تک کی گائیڈلائن دی تھی۔
View more
Tue, 17 Jun 2025 18:16:44
کانگریس رہنما سریندر راجپوت نے ایران کی صورتحال پر مرکزی حکومت کی جانب سے جاری ایڈوائزری کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں حکومت کا کام اپنے شہریوں کو بچانا ہونا چاہیے، نہ کہ محض ایڈوائزری جاری کر دینا۔ راجپوت نے کہا کہ حکومت ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اسے چاہیے کہ وہ ہر ممکن طریقے سے ہندوستانی شہریوں کو محفوظ نکالنے کی کوشش کرے۔
View more
Tue, 17 Jun 2025 18:07:09
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ تمل ناڈو شاخ کی جانب سے گزشتہ 13جون2025کوچنئی، ایگمور، راجا رتھنم اسٹیڈیم کے روبرو ''وقف کو بچائیں، آئین کو بچائیں!'' کے عنوان سے ایک بڑے جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین سمیت ہزاروں افراد شریک رہے۔ اس اجلاس کی صدارت تمل ناڈو چیپٹر کے کنوینر ایس ابن سعود نے کی اور محترمہ اے ایس فاطمہ مظفر صاحبہ رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا ء بورڈ اورتمل ناڈو کمیٹی کی شریک کنوینر کی
View more
Tue, 17 Jun 2025 18:04:06
انگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے مرکز کی جانب سے جاری مردم شماری نوٹیفکیشن پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹیفکیشن میں ایک مرتبہ بھی ’ذات‘ کا ذکر نہیں کیا گیا، جو بذات خود اس عمل پر سوال کھڑے کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر واقعی حکومت ذات پر مبنی مردم شماری کرانا چاہتی ہے تو اس کا واضح ذکر ہونا چاہیے تھا۔
View more
Tue, 17 Jun 2025 17:28:48
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے ایک بار پھر ذات پر مبنی مردم شماری کے مسئلے پر مرکز کو نشانہ بنایا ہے اور زور دے کر کہا ہے کہ یہ عمل ملک و عوامی مفاد سے جڑا ہوا ہے، اس لیے اسے وقت پر اور دیانتداری سے مکمل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اپنے بیان کے ذریعے کہی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy