Wed, 25 Jun 2025 12:55:21
مانسون نے تیزی کے ساتھ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، صرف مغربی اور شمالی ہند کے چند حصے اب بھی اس سے محروم ہیں۔ بہار، اترپردیش، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ اور دیگر ریاستوں میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں کے لیے 9 ریاستوں میں بارش کا اورینج الرٹ جاری کیا ہے، جب کہ باقی تمام ریاستوں کے لیے یلو الرٹ نافذ کیا گیا ہے تاکہ عوام احتیاط برتیں۔
View more
Wed, 25 Jun 2025 12:48:46
آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کی ترجمان اور سوشل میڈیا و ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی چیئرپرسن سپریا شرینیت نے منگل کو اے آئی سی سی ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
View more
Tue, 24 Jun 2025 17:35:45
راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیوندر فڈنویس کے حلقے میں ووٹر لسٹ میں مشتبہ اضافے کو ’ووٹ چوری‘ قرار دیتے ہوئے سخت حملہ بولا۔ انہوں نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا، ’’مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے اپنے حلقے میں، صرف پانچ مہینے میں ووٹر لسٹ میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔
View more
Tue, 24 Jun 2025 17:32:33
مہاراشٹر اور گجرات میں جاری موسلا دھار بارش نے عام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ ممبئی، سورت اور رائے گڑھ میں شدید بارش کے باعث نہ صرف سڑکوں پر پانی بھر گیا ہے بلکہ آمد و رفت میں بھی زبردست رکاوٹیں آ رہی ہیں۔
View more
Tue, 24 Jun 2025 17:18:02
کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی اقتصادی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کی خوشحالی کو تباہ کر کے ملک کے وسائل صرف چند بڑے سرمایہ داروں کو منتقل کر دئے ہیں۔
View more
Tue, 24 Jun 2025 17:15:13
اڈیشہ میں دو دلت نوجوانوں کو زبردستی گھاس کھلانے، گندا پانی پلانے اور جانوروں کی طرح گھٹنوں کے بل چلنے پر مجبور کرنے کے واقعے پر قائد حزب اختلاف اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے منووادی سوچ کی بربریت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ان لوگوں کے لیے آئینہ ہے جو دعویٰ کرتے ہیں کہ اب ذات پات کوئی مسئلہ نہیں رہا۔
View more
Tue, 24 Jun 2025 12:16:31
ایران اور اسرائیل کے مابین جاری تناؤ کے پیش نظر، حکومتِ ہند نے دونوں ممالک میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے ’آپریشن سندھُو‘ کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کے تحت اب تک ایران سے متعدد شہریوں کو کامیابی کے ساتھ وطن واپس لایا جا چکا ہے۔ منگل کی صبح اسرائیل سے 161 افراد پر مشتمل پہلا قافلہ بحفاظت دہلی پہنچا، جہاں ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔
View more
Tue, 24 Jun 2025 11:24:00
پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد 3 مبینہ دہشت گردوں کے جو اسکیچ جاری کیے گئے تھے، ان میں سے کوئی بھی اس حملہ میں شامل نہیں تھا۔ یہ دعویٰ انگریزی روزنامہ ’دی انڈین ایکسپریس‘ کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ اس تازہ انکشاف کے بعد کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت پر زوردار حملہ کیا ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنا سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ ’’کیا پولیس پر اسکیچ جاری کرنے کے
View more
Tue, 24 Jun 2025 11:16:37
اتر پردیش کے اٹاوہ سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک شخص کی چوٹی اور بال کاٹے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سفید کرتہ-لال دھوتی پہنے ایک متاثرہ شخص موقع پر موجود خاتون کے پاؤں چھو رہا ہے اور ناک رگڑ رہا ہے۔ اس معاملے پر سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے اپنا رد عمل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy