ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جدہ میں استقبالِ رمضان پروگرام ؛ جماعت صدر کے ہاتھوں رمضان پلانر کا اجراء

جدہ میں استقبالِ رمضان پروگرام ؛ جماعت صدر کے ہاتھوں رمضان پلانر کا اجراء

Wed, 18 Feb 2026 00:35:24    S O News
جدہ میں استقبالِ رمضان پروگرام ؛ جماعت صدر کے ہاتھوں رمضان پلانر کا اجراء

جدہ، 17 فروری (حبیب محتشم/ایس او نیوز) – بھٹکل کمیونٹی جدہ (BCJ) ہمیشہ سے اپنی مثبت سوچ، تعمیری سرگرمیوں اور نئی پہل کے ذریعے کمیونٹی کے افراد، خصوصاً نئی نسل کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی تربیت کے لیے سرگرم عمل رہی ہے۔ اسی تسلسل میں کریئر گائیڈنس کمیٹی کے زیرِ اہتمام ’’استقبالِ رمضان پروگرام‘‘ نہایت روحانیت اور کامیابی کے ساتھ جناب معیز جوکاکو کی رہائش گاہ پر منعقد کیا گیا، جس میں 7 سے 15 سال کی عمر کے تقریباً 55 بچوں اور بچیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔

پروگرام کی ایک اہم اور یادگار جھلک رمضان پلانر کا باضابطہ اجراء تھا،  رمضان پلانر کے کنوینر جناب شعیب کوٹیشور اپنی نتھک محنت اور کوششوں سے اس پلانر کو ترتیب دیاتھا جسے بھٹکل کمیونٹی جدہ کے صدر جناب عبیداللہ عسکری کے ہاتھوں جاری کیا گیا اور تمام بچوں میں تقسیم کیا گیا۔ اس پلانر کا مقصد بچوں کو رمضان المبارک کے دوران اپنی عبادات، تلاوت اور نیک اعمال کو منظم اور باقاعدہ طریقے سے انجام دینے کی ترغیب دینا ہے۔ بچوں نے بے حد خوشی، دلچسپی اور سنجیدگی کے ساتھ اس پلانر کو قبول کیا اور اس کے استعمال کے حوالے سے اپنے سوالات بھی پیش کیے، جو ان کے اندر پائے جانے والے سیکھنے کے جذبے اور شعور کا واضح ثبوت ہے۔

WhatsApp Image 2026-02-15 at 12.11.46 AM (2)

رمضان پلانر پروگرام مسلسل دو سال سےکامیابی سے منعقد کیا گیا، اور گزشتہ دو برسوں کے دوران اس اقدام نے بچوں میں رمضان المبارک کی تیاری، عبادت کا شوق اور دینی شعور پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ بچوں کے غیر معمولی جوش و خروش اور مثبت ردِ عمل کو دیکھتے ہوئے اس سال اس بابرکت   رمضان پلانر پروگرام کو مزید وسعت دیتے ہوئے ریاض اور ينبع میں بھی متعارف (Introduce) کیا گیا، تاکہ وہاں مقیم بھٹکل کمیونٹی کے بچے بھی اس مفید اور بامقصد رہنمائی سے مستفید ہوسکیں۔ یہ اقدام بھٹکل کمیونٹی جدہ کی اس سنجیدہ اور مخلصانہ کوشش کا مظہر ہے، جس کا مقصد کمیونٹی کے ہر فرد کو دینی اعتبار سے مضبوط بنانا اور نئی نسل کو صحیح سمت فراہم کرنا ہے۔

پلانر کے اجرا کے موقع پر جناب شعیب کوٹیشور صاحب کنوینر رمضان پلانر،  جناب ریحان کو بٹے صاحب کنوینر کیریئر گیڈنس کمیٹی،  جناب عبدالمعیز جو کاکو جناب شریف اکرمی اور مولانا سلیم محتشم ندوی جناب عبدالسلام دامدابو اس نشست میں حاضر تھے۔

بعد ازاں حضرت مولانا سلیم محتشم ندوی نے بھی اپنے خطاب میں روزے کی روحانیت، قرآنِ کریم سے تعلق مضبوط کرنے اور رمضان المبارک کو بہترین انداز میں گزارنے کی اہمیت پر زور دیا۔ جناب عبدالسلام دامدا ابو نے بچوں کے ساتھ نہایت محبت بھرے انداز میں گفتگو کرتے ہوئے انہیں سوالات کرنے، سمجھنے اور عملی طور پر رمضان المبارک کی تیاری کرنے کی ترغیب دی۔

رمضان پلانر پروگرام: آغاز بچوں کی جانب سے تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس سے محفل نورانیت سے معطر ہوگئی۔ بعد ازاں بھٹکل کمیونٹی جدہ کے جنرل سیکریٹری جناب نوید ایکری نے استقبالیہ کلمات پیش کیے اور بچوں کے ساتھ نہایت مؤثر اور دلچسپ انداز میں رمضان المبارک کی اہمیت، اللہ تعالیٰ کی معرفت اور اس بابرکت مہینے کی تیاری کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔

پروگرام کے دوران بچوں کا جوش، نظم و ضبط اور سیکھنے کی لگن قابلِ تعریف رہی۔ یہ منظر اس بات کی روشن مثال تھا کہ بھٹکل کمیونٹی جدہ ہمیشہ کمیونٹی کی فلاح، نئی نسل کی تربیت اور مفید و بامقصد اقدامات کے ذریعے ایک مثالی کردار ادا کر رہی ہے۔ کریئر گائیڈنس کمیٹی کی یہ کاوش نہ صرف بچوں کے لیے مفید ثابت ہو رہی ہے بلکہ پوری کمیونٹی کے لیے ایک روشن مثال اور قابلِ تقلید نمونہ بن چکی ہے۔

جناب عبدالسلام دامدا ابو نے بھی نہایت محبت بھرے اور حوصلہ افزا انداز میں بچوں سے گفتگو کی۔ انہوں نے بچوں کو رمضان المبارک کی تیاری دل و جان سے کرنے، نماز اور تلاوتِ قرآن کی پابندی اختیار کرنے اور اپنے اندر اچھے اخلاق پیدا کرنے کی ترغیب دی۔ ان کی مؤثر گفتگو نے بچوں کے اندر سیکھنے کا جذبہ مزید بیدار کیا اور انہیں رمضان المبارک کو بامقصد اور بابرکت انداز میں گزارنے کی جانب راغب کیا

WhatsApp Image 2026-02-15 at 12.11.47 AM

13 فروری 2026بعد نمازِ عصر 4:30 pm شام جناب نوید ایکری کی   رہائش گاہ پر مستورات کے لئے   پروگرام منعقد ہواجس میں مہمانِ مقررہ محترمہ امِّ خالد  حاضرین  سے خطاب فرمایا  جس میں تقريبا  پچاس کے قریب خواتین نے محترمہ  ام خالد کے بیان سے استفادہ کیا

15 فروری 2026 رات 10:00 بجےبھٹکل سے عمرہ کے لئے تشریف  فرمامہمانِ خصوصی مولانا رحمت اللہ رکن الدین ندوی (استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل) نے استقبالِ رمضان کے موضوع پر نہایت پُرمغز اور بصیرت افروز بیان فرمایا۔ مولانا نے رمضان المبارک کی عظمت، اس کی فضیلتوں اور بابرکت ساعتوں کی قدر کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بچوں کو تقویٰ، عبادت، تلاوتِ قرآن اور نیک اعمال کے ساتھ اس مبارک مہینے کو گزارنے کی تلقین فرمائی۔

پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء کے لیے ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ  بابرکت محفل دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

WhatsApp Image 2026-02-16 at 9.16.24 AM
WhatsApp Image 2026-02-16 at 9.16.25 AM (1)

 


Share: