Mon, 06 May 2019 02:43:58SO Admin
اتراکھنڈ کے ٹہری ضلع میں ایک شادی کی تقریب میں اعلی ذات کے کچھ لوگوں نے کچھ دن پہلے 23 سال کے جس دلت نوجوان کی اپنے سامنے کھانا کھانے پر مبینہ طور پر پٹائی کر دی تھی، اس کی اتوار کو موت ہو گئی۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ دلت نوجوان جتیندر کو ’نچلی ذات کا ہونے کے بعد بھی اپنے سامنے کھانا کھاتے دیکھ اعلی ذات کے کچھ لوگوں کو غصہ آ گیا اور انہوں نے نوجوان کی پٹائی کر دی۔انہوں نے کہا کہ واقعہ 26 اپریل کوایک
View more
Mon, 06 May 2019 02:37:34SO Admin
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے مودی حکومت پر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 5 سال کی مدت حکومت اور احتساب میں ناکامی کی ایک المناک کہانی ہے۔ منموہن سنگھ نے مودی پر براہ راست وار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں میں بھارت اقتصادی بحران کی جانب گامزن ہے، مودی حکومت نے معیشت کو انتہائی خستہ حالت لا کھڑ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی حکومت بھارت کے نوجوانوں، کسانوں، تاجروں اور ہر جمہوری ادارے کے لئے سب
View more
Mon, 06 May 2019 02:29:16SO Admin
دہلی کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کہا ہے کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ تعلیم کو کبھی سیاست کا موضوع نہیں بنایاگیا اور نہ ہی اسے سیاست میں اہمیت دی گئی۔یہ بات آج یہاں انہوں نے انڈین مسلم انٹیکچول فورم کے تحت منعقدہ”مسلمانوں کی ترقی بذریعہ تعلیم“کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ ان پر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ(عام آدمی پارٹی) تعلیم پر سیاست کر رہی ہے
View more
Mon, 06 May 2019 02:11:32SO Admin
کانگریس نے پارٹی کے آنجہانی لیڈر اور سابق وزیر اعظم راجیوگاندھی پروزیراعظم نریندر مودی کے تبصرے کی سخت مذمت کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ ذہنی طور پر بیمار ہیں اور ملک کی ثقافت ان کے تبصرے کو کبھی قبول نہیں کرے گی۔کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں کو بتایا کہ مودی کا یہ تبصرہ ایک انتہائی بیمار ذہنیت کی مثال ہے۔ وزیر اعظم کی راجیو گاندھی پر تبصرے سے پورا ملک حیران ہے
View more
Mon, 06 May 2019 02:03:49SO Admin
وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے بھدوہی میں اتوار کو ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 850 ہندوستانی جو سعودی عرب کے جیلوں میں قید ہیں وہ رمضان سے پہلے ہی وطن عزیز واپس آجائیں گے۔اپنے خطاب میں مودی نے کہا کہ ہندوستان سے لوگ سعودی حج کے ساتھ ساتھ تلاش معاش میں جاتے ہیں لیکن کچھ غلطیوں کی بنا پر ان کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے
View more
Mon, 06 May 2019 01:49:47SO Admin
دہلی ای رکشا یکتا منچ نے چاندنی چوک لوک سبھاسے بی جے پی امیدوار اور بھارت سرکار کے منتری ڈاکٹر ہرش وردھن جی کو اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں دہلی ای رکشا یکتا منچ کے صدرمحمد اکبر راعین کی صدارت میں پشپانجلی انکلیو پیتم پورہ میں ای رکشا چلانے والوں کا سنیچر کی شام ایک بڑا اجتماع منعقد ہوا، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر ہرش وردھن خود شریک ہوئے
View more
Mon, 06 May 2019 01:42:58SO Admin
اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو مایاوتی اور اکھلیش یادو پر جم کر حملہ بولاہے۔ انہوں نے کہاہے کہ 23 مئی کو دونوں میں مارپیٹ طے ہے، لیکن ہم قانون اور نظام خراب نہیں ہونے دیں گے۔جونپور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ یوگی نے کہاہے کہ 23مئی کو پھوپھی (مایاوتی) بولیں گی کہ ببا (اکھلیش یادو) غنڈوں کا سرتاج ہے اور ببا کہے گا کہ پھوپھی بدعنوانی کامجسمہ ہے۔سی ایم یوگی نے یہ بات
View more
Sun, 05 May 2019 01:21:18SO Admin
مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی امیدوار راج ناتھ سنگھ لکھنؤ لوک سبھا سیٹ پر آرام دہ پوزیشن میں نظر آ رہے ہیں۔ اس سیٹ پر1991 سے بی جے پی کاقبضہ ہے۔ اس بارراج ناتھ سنگھ کیسامنے ایس پی-بی ایس پی اتحاد امیدوار پونم سنہا اورکانگریس امیدوارپرمود کرشنم ہیں۔ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے اس سیٹ پر پانچ بار جیت درج کی تھی۔ راجناتھ 2014 میں بھی لکھنؤ سیٹ سے کامیاب ہوئے تھے۔ صوبہ کے نائب وزیر اعلی دنیش ش
View more
Sun, 05 May 2019 01:13:49SO Admin
لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لئے آج شام پانچ بجے سے انتخابی مہم تھم گئی۔ 6 مئی کو پانچویں مرحلے کے لئے ووٹنگ ہوگی۔ پانچویں مرحلے میں 7 ریاستوں کی 51 نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس مرحلے میں یوپی کی سب سے زیادہ -14، بہار کی 5، جموں و کشمیر -2، جھارکھنڈ -4، مدھیہ پردیش -7، راجستھان -12، اور مغربی بنگال کی 7 سیٹوں پر ووٹر اپنے نمائندے کے انتخاب کے لئے ووٹ کریں گے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy