Wed, 17 May 2023 20:14:04
دو دن قبل قریبی تعلقہ پُتور کے سرکاری بس اسٹینڈ کے قریب بی جے پی ریاستی صدر نلین کمار کٹیل اور سابق وزیر اعلیٰ و رکن پارلیمان سدانند گوڈا کو بی جے پی کی شرمناک ہار کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کی تصویروں پر چپلوں کا ہار لٹکاتے ہوئے جو بینر لگایا گیا تھا اس معاملے میں پولیس نے 9 ملزمین کو گرفتار کرلیا تھا، مگر بعد میں تمام کو وارننگ دے کر رہا کیا گیا۔
View more
Wed, 17 May 2023 12:55:30
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری اور معروف سینئر وکیل ظفریاب جیلانی لکھنؤ میں انتقال کرگئے۔ وہ 73 سال کے تھے۔ خبررساں ادارے پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق ظفریاب جیلانی کے فرزند نے بتایا کہ ان کے کے والد نے لکھنؤ کے نشاد اسپتال میں منگل صبح تقریباً 11.50 بجے اپنی آخری سانس لی۔ وہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔
View more
Wed, 17 May 2023 12:45:11
سپریم کورٹ آج اڈانی-ہنڈن برگ رپورٹ معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی مفاد عامہ کی عرضی اور سیبی کی طرف سے رپورٹ پیش کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کے مطالبے پر سماعت کرے گا۔ سیبی نے سپریم کورٹ میں درخواست کی ہے کہ اڈانی گروپ کے ذریعہ اسٹاک ہیرا پھیری کے ہنڈن برگ الزامات کی تحقیقات مکمل کرنے کے لئے 6 ماہ کی توسیع کی جائے۔
View more
Wed, 17 May 2023 12:07:04
زورآور لیڈر عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف احمد کو پولیس کی سکیورٹی میں قتل کیا جا چکا ہے تاہم ان کے ہمنواؤں پر کارروائی کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ اسی ضمن میں پولیس نے ان لوگوں کے خلاف عدالت میں فرد جرم دائر کر دی ہے جن پر اشرف احمد سے جیل میں قید رہنے کے دوران غیر قانونی ملاقات کرنے کا الزام ہے۔
View more
Wed, 17 May 2023 12:00:49
ملک کی راجدھانی دہلی میں موسم میں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے اور مطلع ابر آلود نظر آ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی، شمالی دہلی، شمال مشرقی دہلی، شمال مغربی دہلی، مغربی دہلی، وسطی دہلی، مشرقی دہلی اور این سی آر (لونی دیہات، ہنڈن اے ایف اسٹیشن، غازی آباد، اندرا پورم، چھپرولا) اور ملحقہ علاقوں میں کچھ گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔
View more
Wed, 17 May 2023 11:49:28
وسطی نائیجیریا میں منگل (16 مئی) کو چرواہوں اور کسانوں کے درمیان خونریز تصادم ہوا۔ اس خونریز تصادم میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایک مقامی عہدیدار نے یہ اطلاع دی۔
View more
Wed, 17 May 2023 11:41:01
منی پور میں گزشتہ دنوں ہوئے تشدد کے بعد سے حالات کچھ حد تک قابو میں ضرور ہیں، لیکن عوام کی معمولات زندگی بری طرح متاثر دکھائی دے رہی ہے۔ منی پور میں پٹرول اور ڈیزل، حتیٰ کہ پانی بھی اپنی اصل قیمت پر دستیاب نہیں ہو رہی ہے۔
View more
Wed, 17 May 2023 11:27:38
مغربی بنگال چیف منسٹر اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہاکہ ان کی پارٹی کانگریس کو2024لوک سبھا الیکشن میں وہاں مدد کرے گی جہاں وہ مضبوط رہے گی-
View more
Wed, 17 May 2023 11:22:48
جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر مبینہ تبصرہ کے سلسلے میں ان کی عرضی پر آج سماعت کی-
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy