Sat, 20 May 2023 12:51:23
سپریم کورٹ نے جمعہ (19 مئی) کو وارانسی کی گیانواپی مسجد کے احاطہ سے گزشتہ سال ہونے ویڈیوگرافی سروے کے دوران برآمد مبینہ شیولنگ کے ’کاربن ڈیٹنگ‘ سمیت سائنسی سروے کے حکم پر روک لگا دی۔ سائنسی سروے کرانے کا حکم الہ آباد ہائی کورٹ نے صادر کیا تھا، جس کے خلاف مسجد انتظامیہ کمیٹی نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا۔
View more
Sat, 20 May 2023 12:48:53
اڈانی-ہنڈن برگ معاملہ میں تشکیل دی گئی ماہر کمیٹی نے سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے۔ 173 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیبی کی جانب سے اب تک کی گئی تحقیقات میں اڈانی گروپ کی کوئی کوتاہی نہیں پائی گئی ہے۔ اس کے برعکس یہ دیکھا گیا ہے کہ ہنڈن برگ رپورٹ سے پہلے کچھ اداروں نے شارٹ پوزیشن لی اور اڈانی کے حصص گرنے سے فائدہ اٹھایا۔
View more
Sat, 20 May 2023 12:46:43
طویل انتظار کے بعد آج الٰہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے پربھات گپتا قتل معاملہ میں اپنا فیصلہ سنایا۔ مرکزی وزیر مملکت اجئے مشرا ٹینی کو اس قتل معاملے میں سیشن کورٹ نے بری قرار دیا تھا، جس کے خلاف ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ اس عرضی کو عدالت نے خارج کرنے کا فیصلہ سنایا ہے جو کہ اجئے مشرا ٹینی کے لیے راحت بھری خبر ہے۔ یعنی اجئے مشرا ٹینی کو سیشن کورٹ کے ذریعہ جو بری کیے جان
View more
Sat, 20 May 2023 12:42:41
2000 روپے کا نوٹ بند کیے جانے سے متعلق آر بی آئی کے نوٹیفکیشن پر سابق مرکزی وزیر مالیات پی چدمبرم نے کہا ہے کہ اس قدم سے اب نوٹ بندی نے اپنا چکر (طواف) پورا کر لیا ہے۔ انھوں نے ایک طویل ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’جیسا کہ امکان تھا، حکومت یا آر بی آئی نے 2000 روپے کا نوٹس واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے اور اسے بدلنے کے لیے 30 ستمبر تک کی میعاد طے کی ہے۔ ویسے 2000 روپے کا نوٹ بہت زیادہ مقبول نہیں تھا ا
View more
Sat, 20 May 2023 12:39:21
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے 2000 روپے کے سبھی نوٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں آر بی آئی نے سبھی بینکوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری اثر سے 2000 روپے کے نوٹ جاری کرنا بند کر دیں۔
View more
Sat, 20 May 2023 12:35:04
رناٹک اسمبلی انتخاب کا نتائج برآمد ہونے کے بعد کچھ دنوں تک لوگوں کی زبان پر یہ سوال رہا کہ ریاست کا وزیر اعلیٰ کون بنے گا۔ اب جبکہ اس سوال کا جواب مل گیا ہے تو لوگ یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ سدارمیا کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے کن کن پارٹیوں اور لیڈران کو کانگریس نے دعوت نامہ بھیجا ہے۔
View more
Sat, 20 May 2023 12:30:41
نیشنل ہائی پر پورورگا میں چرچ کے قریب برساتی پانی کی نکاسی کے لئے ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی نے جو موری بنائی ہے اس کا دہانہ سڑک کے دونوں طرف سے کھلا پڑا ہے اور کسی خطرناک حادثہ کو دعوت دے رہا ہے ۔
View more
Sat, 20 May 2023 12:23:34
شہر کے پی ایل ڈی بینک میں ڈیلی لیبر کے طور پر خدمات انجام دینے والے 24 ملازمین کو مستقبل ملازم کے طور پر تقرر کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے کوآپریٹیو سوسائٹیز کاروار کے سب رجسٹرار نے سابق ایم ایل اے سنیل نائک کی صدارت والے بورڈ اف ڈائریکٹرس کو ایک سال کے لئے نااہل قرار دیا اور بینک کے انتظام سے بے دخل کرتے ہوئے نئے انتخابات ہونے تک کے لئے ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا ۔
View more
Sat, 20 May 2023 10:52:38
کل یعنی جمعہ19 مئی کو ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو پلٹ دیا ہے۔ مرکزی حکومت دہلی میں افسران کے ٹرانسفر پوسٹنگ کے لیے آرڈیننس لے کر آئی ہے۔ مرکزی حکومت نے اس آرڈیننس کے ذریعے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کو ٹرانسفر پوسٹنگ کا اختیار دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy