Tue, 16 May 2023 12:13:11
اکولا میں ہفتہ کے روز ہونے والے تشدد کو 35 گھنٹے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور وہاں آج تیسرے دن بھی دفعہ 144 نافذ ہے۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع ایک خبر کے مطابق 4 تھانوں کے علاقوں میں جہاں کرفیو نافذ ہے، وہاں پولیس کا پہرہ ہے۔ سوشل میڈیا پر کی گئی ایک قابل اعتراض پوسٹ پر ہفتہ کو ہونے والے تشدد کے سلسلے میں اب تک 82 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہی نہیں انٹرنیٹ پر پابندی بھی برقرار ہے۔ اکولا
View more
Tue, 16 May 2023 12:00:14
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ اسمبلی الیکشن کے دوران اڈپی ضلع میں ہر دس ہزار ووٹرس میں سے 65 ووٹرس نے کسی بھی امیدوار کے حق میں ووٹ نہ دیتے ہوئے 'نوٹا' آپشن کا استعمال کیا ہے ، جبکہ ریاستی سطح پر 0.69% ووٹروں نے 'نوٹا' کا استعمال کیا ہے ۔
View more
Tue, 16 May 2023 11:53:48
ریاستی اسمبلی الیکشن میں بے جے پی کو کراری شکست دینے کے لئے کانگریس نے جو اسٹریٹجی بنائی تھی اس میں پانچ گیارنٹیوں والے کارڈ کا بھی بڑا رول رہا ہے اور اس کارڈ کی سہولتیں عوام کو فراہم کرنے کے لئے حکومت کی تشکیل ، وزیر اعلیٰ کا انتخاب اور مستفیض ہونے والوں کے تعلق سے شرائط و ضوابط کا باضابطہ اعلان ضروری ہے ۔ مگر ابھی سے ہی کانگریس کی گیارنٹیوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے لوگوں کی بھاگ دوڑ شروع ہوگئی ہے
View more
Tue, 16 May 2023 11:48:08
کرناٹک میں بی جے پی کو شکست فاش دینے کے بعد کانگریس لیڈرس بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔ ایسے بی جے پی لیڈروں پر لگاتار طنزیہ حملے بھی ہو رہے ہیں جنھوں نے بی جے پی کی جیت کے بڑے بڑے دعوے کیے تھے اور جو کانگریس کی شکست کی امیدیں لگائے بیٹھے تھے۔
View more
Tue, 16 May 2023 11:37:57
امریکی محکمہ خارجہ نے مذہبی آزادی سےمتعلق سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف ریاستی سطح پر کئی طرح کے اقدامات کیے گئے اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے حکام نے تشدد کیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اقلیتوں پر ہدف بناکر کیے جانے والے حملوں، گھروں کو مسمار کرنے اور ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کو دنیا بھر میں مذہ
View more
Tue, 16 May 2023 11:30:22
ترکی میں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران کوئی امیدوار فیصلہ کن برتری حاصل نہ کرسکا جس کے بعد اب فتح کا فیصلہ (28 مئی کو) رن آف الیکشن میں ہوگا۔
View more
Tue, 16 May 2023 11:15:25
کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شاندار جیت کے بعد اب وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا مرحلہ بھی تقریباً طے نظر آ رہا ہے۔
View more
Tue, 16 May 2023 11:06:52
اقبال پور تھانہ علاقے میں شوہر کو بچانے کی کوشش میں بیوی اور ساس کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی۔ یہ المناک حادثہ مغربی بنگال کے کولکاتا کے اقبال پور میں پیش آیا۔ ماں بیٹی کی موت سے علاقے میں ماتم کا ماحول ہے۔
View more
Tue, 16 May 2023 11:01:40
گردابی طوفان ’موچا‘ نے میانمار اور بنگلہ دیش میں تباہی کا نظارہ پیش کیا ہے۔ اتوار کی دوپہر یہ طوفان میانمار اور بنگلہ دیش کی ساحلوں سے ٹکرایا تھا، اس کے بعد سے اب تک 3 افراد کی ہلاکت کی خبر سامنے آ چکی ہے۔ موچا کی وجہ سے تقریباً 700 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر کا علاج اسپتالوں میں چل رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy