ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پٹنہ میں طلبا کا ’سی ایم ہاؤس گھیراؤ‘ مارچ، پولیس سے تصادم؛ 70ویں بی پی ایس سی امتحان منسوخ کرنے کا مطالبہ

پٹنہ میں طلبا کا ’سی ایم ہاؤس گھیراؤ‘ مارچ، پولیس سے تصادم؛ 70ویں بی پی ایس سی امتحان منسوخ کرنے کا مطالبہ

Tue, 25 Aug 2026 17:44:03    S O News

پٹنہ ، 25/ اگست (ایس او نیوز /ایجنسی) پٹنہ میں طلباء کے ذریعہ ’وزیراعلیٰ کی رہائش کا گھیراؤ‘ مارچ کے درمیان زبردست ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ بڑی تعداد میں طلبا وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی رہائش کی طرف بڑھ رہے تھے، لیکن انھیں پولیس نے ایسا کرنے سے روک دیا۔ پولیس اور مظاہرین کے مابین تصادم کی وجہ سے افرا تفری والا ماحول بھی پیدا ہو گیا۔ مظاہرین طلباء 70ویں ’بی پی ایس سی‘ امتحان کو رد کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور آج گاندھی میدان سے راج بھون تک مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ راج بھون کی جانب بڑھتے ہوئے طلباء نے پولیس کے ذریعہ لگائے گئے بیریکیڈس توڑ دیے، اس کے بعد طلباء اور پولیس کے درمیان تصادم شروع ہو گیا۔

واضح رہے کہ طلبا اپنے قدم روکنے کو راضی نہیں تھے، جس کو دیکھتے ہوئے پولیس نے انھیں پہلے سخت تنبیہ دی اور پھر تصادم والے حالات پیدا ہو گئے۔ طلباء اپنے متعدد مطالبات کے ساتھ وزیر اعلی کی رہائش کے گھیراؤ کے لیے آگے بڑھ رہے تھے۔ اس پورے معاملے پر ڈی ایس پی کامکھیا نارائن سنگھ نے اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم انہیں روکیں گے اور ہم انہیں آگے بڑھنے نہیں دیں گے۔‘‘ حالانکہ ڈی ایس پی نے یہ بھی کہا کہ طلبا سے بات چیت مثبت رہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ طلباء مان جائیں گے۔ انہوں نے سینئر افسران کے سامنے کئی معاملے اٹھائے ہیں، اور امید ہے کہ بھیڑ کم ہوگی۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’اگر طلباء نہیں مانتے ہیں تو ہم انہیں یہیں روک دیں گے۔‘‘

احتجاج کے دوران طلباء نے کئی مطالبات سامنے رکھے ہیں، جن میں 70 ویں ’بی پی ایس سی‘ امتحان کو رد کرنے کا مطالبہ خاص طور سے شامل ہے۔ اس کے علاوہ ٹی آر ای-4 اساتذہ کی تقرری کے لیے صرف ایک امتحان لیے جانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ طلبا کا کہنا ہے کہ پی ٹی-مینس نہ ہو اور نئے تجربے ٹی آر ای-5 سے کیے جائیں۔ منفی مارکنگ کا کوئی بندوبست بھی طلبا نہیں چاہتے۔ یہ مطالبہ بھی طلبا زور و شور سے رکھ رہے ہیں کہ بی پی ایس سی داروغہ سمیت سبھی امتحانات میں شفایت ہو، ڈومیسائل پالیسی اور عمر کی حد میں اضافے ہو اور سرکاری تقرریوں میں عمر کی حد بندی میں رعایت دی جائے۔


Share: