Mon, 15 May 2023 17:09:36
سپریم کورٹ نے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو کو ان کے عہدہ سے ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی کو آج خارج کر دیا۔ بامبے لایرس ایسو سی ایشن نامی ادارہ نے یہ عرضی داخل کی تھی جس میں کہا تھا کہ دونوں (نائب صدر اور مرکزی وزیر قانون) نے سپریم کورٹ کے وقار کے خلاف بیانات دیئے ہیں اس لیے وہ آئینی عہدہ پر رہنے کے اہل نہیں ہیں۔
View more
Mon, 15 May 2023 17:06:55
آرین خان کیس معاملے میں این سی بی کے سابق افسر سمیر وانکھیڑے مشکلات میں پھنستے نظر آ رہے ہیں۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) ممبئی زون کے سابق ڈائریکٹر کے خلاف سی بی آئی نے ایف آئی آر درج کی ہے جس میں کئی اہم باتوں کا انکشاف ہو رہا ہے۔ اس میں سمیر وانکھیڑے کے خلاف اداکارہ شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو نہیں پھنسانے کے بدلے 25 کروڑ کی رشوت مانگنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 15 May 2023 17:02:35
اتر پردیش بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی کارکردگی بہت عمدہ رہی ہے البتہ یوگی حکومت کے کئی وزراء کے گڑھ میں پارٹی کو کراری شکست کابھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک کے قصبے کی سیٹ نہیں بچ سکی اور کئی وزراء کے بوتھ پربی جے پی کو شکست ہوئی۔
View more
Mon, 15 May 2023 16:58:21
میانمار کے محکمہ موسمیات اور ہائیڈرولوجی نے کہا ہے کہ خطرناک سمندری طوفان موچا خلیج بنگال سے ٹکرانے کے بعد اب اندر کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ ان کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کرنے والی مقامی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔
View more
Mon, 15 May 2023 16:54:16
مہاراشٹر کے اکولا میں ہفتہ کو ہوئے تشدد کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ علاقے میں کشیدگی کے پیش نظر انٹرنیٹ پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔ اکولا میں یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ پولیس اس معاملے میں اب تک 45 لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے۔
View more
Mon, 15 May 2023 16:52:02
ممبئی کے کھار علاقے میں گیس کے اخراج سے زبردست آگ لگ گئی۔ یہ آگ ہریش چندر بیکری میں لگی۔ آگ لگنے کا واقعہ صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا جس میں 6 افراد جھلس گئے۔ ان زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
View more
Mon, 15 May 2023 16:47:06
کرناٹک کے نتیجوں نے بی جے پی کی عجیب حالت کر دی ہے۔ الیکشن جیتنے کے لیے الیکشن جیوی میں تبدیل ہو جانے والی اس پارٹی کے ترجمان اب یہ کہہ کر اپنی ہزیمت چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ’جیت ہار تو ہوتی رہتی ہے، ہماری پارٹی کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے‘۔
View more
Mon, 15 May 2023 12:21:01
تلنگانہ کے کئی مقامات پر درجہ حرارت میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔ کئی اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
View more
Mon, 15 May 2023 12:08:42
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ناراض قائد و رکن کونسل شری اے ایچ وشواناتھ نے بتایا کہ ریاستی اسمبلی انتخابات سال 2024میں منعقد کئے جانے والے لوک سبھا انتخابات کیلئے ایک ریفرنڈم ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy